اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک کی معروف درگاہ حضرت سید حیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا 766 واں عرس

    ریاست کرناٹک کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت سیدحیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا766واں عرس شریف منایا جارہاہے۔

    ریاست کرناٹک کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت سیدحیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا766واں عرس شریف منایا جارہاہے۔

    ریاست کرناٹک کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت سیدحیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا766واں عرس شریف منایا جارہاہے۔

    • Share this:
      ریاست کرناٹک کی مشہور ومعروف درگاہ حضرت سیدحیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا766واں عرس شریف منایا جارہاہے۔ اس موقع پر کولار ضلع کا مُلباگل شہرنورانی، روحانی چادراُڑھ کر ایران سے آئے اس بزرگ کی یاد منارہاہے۔
      کولار ضلع کا مُلباگل شہر ان دنوں جشن میں ڈوبا ہواہے۔ ہرسال کی طرح اس باربھی یہاں کے لوگ انتہائی جوش، جذبہ اورعقیدت کے ساتھ حضرت سید بابا حیدرصفدررحمت اللہ علیہ کا عرس شریف منارہے ہیں۔ حیدرصفدر رحمت اللہ علیہ ایران کے صابوناتھ شہر سے ہندوستان آئے۔

      مذہب اسلام کی تبلیغ کےساتھ، سماج میں پنپنے والی برائیوں کاخاتمہ، لوگوں کی اصلاح اوررہنمائی کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئےتقریبا 100قلندروں پر مشتمل قافلہ کے ساتھ مُلباگل شہر میں داخل ہوئے۔ دین کی تبلیغ واشاعت کرتے ہوئے اسی شہر میں سکونت پزیرہوئے۔ مُلباگل اوردیگر شہروں کے لوگ ہرسال بابا حیدرصفدر رحمت اللہ علیہ کا عرس اعلی پیمانے پرمناتے آرہے ہیں۔

      urs1
      First published: