کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد وزیراعلی بومئی کا استعفی، گورنر نے کیا منظور

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد راج بھون پہنچے وزیراعلی بومئی، گورنر کو سونپا استفی

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد راج بھون پہنچے وزیراعلی بومئی، گورنر کو سونپا استفی

Karnataka Assembly Election Result 2023 : کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیر اعلی بسوراج بومئی نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka | Bangalore
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیر اعلی بسوراج بومئی نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ بومئی کے استعفی کو گورنر نے منظور کرلیا ہے۔ ادھر کانگریس نے اتوار کی شام 5:30 بجے ریاست کے اپنے نئے منتخب ایم ایل اے کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں ریاست کے اگلے وزیر اعلی کے نام پر مہر لگ سکتی ہے ۔


    بتادیں کہ اس سے پہلے بسوراج بومئی نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات کی اس ہار کی ذمہ داری لیتا ہوں، اس کی کئی وجوہات ہیں، ہم سبھی وجوہات کا پتہ لگائیں گے اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ایک مرتبہ پھر پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔ کرناٹک کے عوام کا جو فیصلہ ہے، وہ ہم قبول کریں گے اور اس پر ہم غور و خوض کریں گے ۔

    ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کرناٹک انتخابات کے نتائج کے بعد ٹویٹ کرکے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کیلئے کانگریس پارٹی کو مبارکباد دیتا ہوں ، لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے میری نیک خواہشات، میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کرناٹک انتخابات میں ہماری حمایت کی ہے، میں بی جے پی کارکنان کی سخت محنت کی سراہنا کرتا ہوں، ہم آنے والے وقت میں اور بھی زیادہ جوش کے ساتھ کرناٹک کی خدمت کریں گے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 'اس ہار کی ذمہ داری لیتا ہوں......' کرناٹک انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعلی بومئی نے کہا


    یہ بھی پڑھئے: کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھلیں، کانگریس کی جیت پر راہل گاندھی



    کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج سے نئی اسمبلی کی تصویر واضح ہوگئی ہے ۔ صاف طور پر کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کررہی ہے ۔ کانگریس 136 سیٹوں پر جیت کی ہے تو وہیں بی جے پی کے کھاتے میں 65 سیٹیں گئی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: