نئی دہلی: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج یعنی بدھ کو مکمل ہوگئی اور اب نتائج کا انتظار ہے۔ جیسے ہی شام 6 بجے ووٹنگ ختم ہوئی، کرناٹک انتخابات سے متعلق ایگزٹ پولز کے نتائج آنے شروع ہوگئے۔ اب تک آنے والے سبھی ایگزٹ پولز کے نتائج میں یہ واضح نہیں ہے کہ کرناٹک کا بادشاہ کون ہوگا۔ کچھ میں کانگریس کو اکثریت میں دکھایا گیا ہے اور کچھ میں بی جے پی کو اکثریت میں دکھایا گیا ہے۔ تاہم زیادہ تر ایگزٹ پولز کے مطابق کرناٹک میں ایک بار پھر معلق اسمبلی کے امکانات ہیں اور 2018 کے جیسا ہی پیٹرن نظر آرہا ہے۔
اب تک کے ایگزٹ پولز کے مطابق کانگریس یا بی جے پی کو کرناٹک میں حکومت بنانے کیلئے ایچ ڈی کمارسوامی کی پارٹی جے ڈی ایس کا سہارا لینا پڑ سکتا ہے، کیونکہ سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے ایچ ڈی کمار سوامی کنگ میکر بن سکتے ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کے ٹارگٹ مہاپول کے اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں معلق اسمبلی کے امکانات ہیں۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کو واضح اکثریت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ تاہم جے ڈی ایس مکمل طور پر کنگ میکر کا کردار ادا کر سکتی ہے۔
ٹارگٹ مہاپول کے مطابق کرناٹک میں کانگریس کو 102 سیٹیں ملنے کی امید ہے، جب کہ بی جے پی کو 94 سیٹیں مل رہی ہیں۔ وہیں جے ڈی ایس کو 25 اور دیگر کو 3 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ مہاپول میں کانگریس اور بی جے پی کو ملنے والی سیٹوں کی تعداد کے حساب سے کرناٹک میں اقتدار کی چابی جے ڈی ایس کے پاس ہی رہنے والی ہے۔
ایگزٹ پولز کے نتائجIndia Today- Axis My India: انڈیا ٹوڈے اور پردیپ گپتا کے ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق کرناٹک میں کانگریس کو اکثریت مل سکتی ہے۔ کانگریس کو 122 سے 140 جبکہ بی جے پی کو 62 سے 80 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی جے ڈی ایس کو 20 سے 25 سیٹیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 3 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
Matrize کے ایگزٹ پول کے مطابق کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے اور اس کو 103 سے 118 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو 79 سے 94 سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق جے ڈی ایس کو 25 سے 33 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر کے کھاتے میں دو سے پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں ۔
ریپبلک ٹی وی اور پی مارک کے ذریعہ جاری کرناٹک الیکشن ایگزٹ پول میں معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس میں حکمراں بی جے پی کو 85-100، کانگریس کو 94-108، جے ڈی ایس کو 24-32، جبکہ دیگر کو 2 سے 6 نشستیں ملنے کی امید ہے۔
TV-9 کے ایگزٹ پول نے بھی معلق اسمبلی کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پول مطابق بی جے پی: 88 سے 98 سیٹیں، کانگریس: 99 سے 109 سیٹیں، جب کہ جے ڈی (ایس): 21 سے 26 سیٹیں حاصل کرتی نظر آ رہی ہیں۔
پولسٹریٹ پول کے نتائج کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کو 88-98 سیٹیں ملیں گی، جبکہ کانگریس کو 99-109 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں جے ڈی ایس کو 21-26 اور دیگر کو تقریباً 4 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔
نیوز نیشن - سی جی ایس کے ذریعہ جاری ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 114 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ وہیں کانگریس کو 86، جے ڈی ایس کو 21 اور دیگر کو تقریباً 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
ای ٹی جی ایجنسی کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق کانگریس 106-120 سیٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگی، جب کہ بی جے پی 78-92 سیٹوں پر قبضہ کرے گی، جے ڈی ایس کو 20-26 سیٹیں ملیں گی۔
ABP-CVoter : کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ABP-CVoter کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 81-101 کے درمیان سیٹیں ملنے کی امید ہے، جب کہ بی جے پی کو 66-86 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں جے ڈی ایس 20-27 سیٹیں جیت سکتی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔