کانگریس کا ٹویٹر ہینڈل بلاک کرنے کا کورٹ نے دیا حکم، بھارت جوڑو یاترا بنی وجہ

کانگریس کا ٹویٹر ہینڈل بلاک کرنے کا کورٹ نے دیا حکم، بھارت جوڑو یاترا بنی وجہ (twitter.com/NANA_PATOLE)

کانگریس کا ٹویٹر ہینڈل بلاک کرنے کا کورٹ نے دیا حکم، بھارت جوڑو یاترا بنی وجہ (twitter.com/NANA_PATOLE)

کرناٹک کے بنگلورو کورٹ نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں کانگریس پارٹی اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دراصل کانگریس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی گئی تھی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka | Bangalore | Delhi
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو کورٹ نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں کانگریس پارٹی اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دراصل کانگریس کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ فلم کے جی ایف کے میکرس نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا کیلئے جو ویڈیو بنائے ہیں، ان میں ان کی فلم کے گانوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔

    کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مارکیٹنگ ویڈیو پائیریسی کو مضبوطی دیتے ہیں ۔ کورٹ نے اپنے حکم میں واضح طور پر کہا کہ کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل سے ان ویڈیوز کو ہٹایا جائے، جن میں کے جی ایف کے گانوں کا استعمال ہوا ہے ۔ ساتھ ہی کورٹ کے ذریعہ کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ایم آر ٹی میوزک کمپنی نے یشونت پور پولیس اسٹیشن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، جے رام رمیش اور سپریا شرینوٹ کے خلاف معاملہ درج کروایا تھا ۔ میوزک کمپنی نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ اس نے کے جی ایف 2 کے گانوں کے کاپی رائٹ ہندی میں حاصل کرنے کیلئے کافی پیسہ دیا ہے ۔ میوزک کمپنی نے کہا کہ قومی سیاسی پارٹی کی طرف سے کئے گئے یہ غیر قانونی کام سنگین خلاف ورزی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ وہیں اس معاملہ میں کانگریس پارٹی نے ٹویٹ جاری کرکے بیان جاری کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: دہلی شراب پالیسی کیس: منیش سسودیا کو لگا جھٹکا، قریبی نے مانگی سرکاری گواہ بننے کی اجازت


    یہ بھی پڑھئے: بھوپال عالمی اجتماع میں امسال بیرون ممالک کی جماعتیں نہیں کریں گی شرکت



    کانگریس کی طرف سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا پر کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈل کے خلاف بنگلورو کی ایک عدالت کے حکم کے بارے میں پتہ چلا ہے ۔ ہمیں عدالت کی کارروائی سے نہ تو واقف کرایا گیا اور نہ ہی حاضر کیا گیا ۔ حکم کی کوئی کاپی بھی موصول نہیں ہوئی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: