بنگلورو : کرناٹک کے شری رنگ پٹنہ کے لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ندی میں ایک لال رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار کو بہتے ہوئے دیکھا ۔ کار کو ندی میں بہتے ہوئے دیکھ کر پہلے تو لوگوں نے اس کو ایک حادثہ مانا اور فورا پولیس کو خبر دی ۔ یہی نہیں مقامی لوگوں نے ندی میں ڈبکی لگا نے والے امدادی اہلکاروں کو بھی یہ دیکھنے کیلئے محتاط کردیا کہ کہیں کوئی اندر پھنسا تو نہیں ہے ۔
بچاو اہلکاروں نے جب اس بات کی تصدیق کی کہ کار کے اندر کوئی نہیں ، تب جاکر لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ اس کے بعد پولیس نے پانی میں ڈوبی ہوئی کار کو باہر نکالا ۔ اس کے بعد پتہ چلا کہ یہ BMW X6 تھی ۔ اس کی ہندوستانی بازار میں قیمت تقریبا 1.3 کروڑ رپے ہے ۔ حالانکہ جب کار کی ندی میں ڈوبنے کی وجہ سامنے آئی تو وہ کافی چونکانے والی تھی ۔
پولیس نے کار کو باہر نکالنے کے بعد جب جانچ کی تو ٹرانسپورٹ محکمہ سے ملی جانکاری سے پتہ چلا کہ کار بنگلورو کے مہالکشمی لے آوٹ میں رہنے والے ایک شخص کی تھی ۔ بعد میں اس شخص کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ، لیکن افسران کو کوئی صحیح جواب نہیں ملا ۔ حالانکہ اس شخص کے فیملی کے ممبران نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی موت کے بعد سے ڈپریشن میں ہے ، جس کی وجہ سے اس نے اپنی بی ایم ڈبلیو ایس یو وی کو پانی میں بہانے کا فیصلہ کیا ۔
اس کے بعد پولیس نے اس شخص کے اہل خانہ کا بیان درج کرنے اور کوئی شکایت درج نہیں کئے جانے کے بعد اس شخص کو چھوڑ دیا اور پانی سے نکالی گئی BMW X6 SUV اش سخص کے اہل خانہ کو لوٹا دی ۔ بی ایم ڈبلیو کی X6 SUV ہندوستان میں جرمن لگزری کار برانڈ کی سب سے مہنگی کاروں میں سے ایک ہے ۔ اس ماڈل کی قیمت 1.05 کروڑ روپے ( ایکس شو روم) سے شروع ہوتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔