کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری، یدی یورپا حکومت کی قسمت کا ہوگا فیصلہ
ریاست کے 15اسمبلی حلقوں میں ہوئےتھے ضمنی انتخابات، 5دسمبر کو ڈالے گئے تھےووٹ
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 09, 2019 10:25 AM IST

کرناٹک اسمبلی کی فائل فوٹو
کرناٹک میں چارمہینے پرانی بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت کےمستقبل کا آج فیصلہ ہوناہے۔دراصل کرناٹک ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔غورطلب ہےکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے17باغی ارکان اسمبلی کوسپریم کورٹ نےنااہل قراردیا تھا۔ جس کےبعد5 دسمبرکو15 اسمبلی حلقوں میں ضنی انتخابات ہوئے۔اس چناؤ میں کل 165امیدواروں نےانتخابی میدان میں حصہ لیاتھا۔آپ کوبتادیں کہ اہم سیاسی جماعتوں سے چارمسلم امیدوارمیدان میں ہیں۔ کانگریس سے رضوان ارشد، جے ڈی ایس سے تنویراحمد،جے ڈی ایس سےہی عبدالنبی اورایس ڈی پی آئی سے عبدالحنان کی قسمت کاآج فیصلہ ہوناہے۔
Karnataka: Counting of votes for #KarnatakaBypolls begins at 15 counting stations. https://t.co/2Q0iW8Ckm2
— ANI (@ANI) December 9, 2019
ان سیٹوں پرہوئی تھی ووٹنگ شیواجی نگر،مہالکشمی لئے آؤٹ، یشونت پور،کے آرپورم، گوکاک ،اتھنی، ہیرے کیرور، رانی بینور،وجئے نگر،کاگ واڈ، ہُنسور،ہوسکوٹے،چکبلاپور، کے آر پیٹ اور یلاپورمیں ضمنی انتخابات کےلیےووٹنگ ہوئی تھی۔ کرناٹک میں ضمنی انتخابات ریاست میں وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔بی جے پی کوریاست میں اقتدار میں رہنے کے لئے 224 نشستوں والی اسمبلی (جس میں اسپیکر بھی شامل ہے) میں 15 نشستوں میں کم از کم 6نشستیں جیتنے کی ضرورت ہے۔
#NewsAlert – Karnataka by-polls: Fate of BS Yeddyurappa government to be sealed.
The by-polls are being held to fill the vacancies in the assembly.@RevathiRajeevan and @deepab18 with details | #KarnatakaByPollResults pic.twitter.com/9zPmyuPSPv
— News18 (@CNNnews18) December 9, 2019