کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا آج اپنی کابینہ میں توسیع کریں گے۔ پہلی کابینہ کی توسیع میں 24 ارکان اسمبلی کو وزارتی عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ کرناٹک کے وزیر کے ایچ منی اپا نے جمعہ کو کہا کہ کابینہ کی توسیع ہفتہ دوپہر کو ہوگی اور قلمدانوں کی تقسیم بھی شام تک ہوجائے گی۔ اس سے پہلے جمعہ کو وزیراعلیٰ سدارمیا نے دہلی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ 20 مئی کو کرناٹک میں وزیراعلیٰ اور ان کے ڈپٹی کے ساتھ آٹھ وزیر پہلے ہی حلف لے چکے ہیں۔ کرناٹک کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت کُل 34 وزرا ہوسکتے ہیں۔
آج حلف لینے والے وزراء کی فہرست میں دنیش گنڈو راؤ، کرشنا بائرے گوڑا، ایشور کھنڈرے، رحیم خان، سنتوش لاڈ، کے این راجنا، پیریا پٹن وینکٹیش، ایچ سی مہادیوپا، بیراتھی سریش، سی پترنگ شیٹی شامل ہیں۔ شیوراج تنگڈی، آر بی ٹم پور اور بی ناگیندر سبھی سدارامیا کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ذرائع نے ہا کہ توسیع شدہ کابینہ میں شامل وزرا کی فہرست میں لکشمی ہیببلکر، مدھو بنگارپا، ڈی سدھاکر، چیلوارائے سوامی، من کُل ویدیہ اور ایم سی سدھاکر بھی شامل ہیں، یہ سبھی شیوکمار کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزرا کی فہرست میں ایچ کے پاٹل، شرن پرکاش پاٹل، شیونانا پاٹل، ایس ایس ملک ارجن کے علاوہ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے منظور کیے گے شرنباسپا درشن پورہ بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ ریاستی کابینہ میں شامل کیے جانے والے نئے وزراء کی فہرست میں واحد ایم ایل سی این ایس بوساراجو کے نام کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔