Karnataka:کرناٹک میں مٹھ کے چیف سمیت پانچ کے خلاف پاکسو کے تحت کیس درج،CWC کی شکایت پر جانچ شروع
Karnataka: لڑکیوں کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا کر مٹھ کے چیف کے کمرے میں بھیجا جاتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو لڑکیوں کے بیان پر شکایت درج کر لی گئی ہے۔ دونوں نے سنت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پچھلے کچھ سالوں سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے ہیں۔
کرناٹک پولیس نے چتردرگ ضلع کے ایک مٹھ کے چیف و لنگایت سنت سمیت پانچ کے خلاف پاکسو قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت کی بنیاد پر نظرآباد پولیس نے کیس کی جانچ شروع کردی ہے۔
معلومات کے مطابق، سی ڈبلیو سی سے میسورو کے ایک غیر سرکاری تنظیم ’اوداندی‘ نے لڑکیوں کی حفاظت اور سنت کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہائی اسکول کی لڑکیوں کے ساتھ یہاں جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔ مٹھ کی جانب سے چلائے جارہے گرلز ہاسٹل میں خاتون وارڈن کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
پولیس ذرائع کے مطابق دو لڑکیوں کے بیان پر شکایت درج کر لی گئی ہے۔ دونوں نے سنت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پچھلے کچھ سالوں سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے ہیں۔ متاثرہ لڑکیوں نے این جی او سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی آپ بیتی سنائی تھی جس کے بعد تنظیم نے شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبات کو ان کے کھانے پینے میں نشہ آور اشیاء ملاکر سنت کے کمرے میں بھیجا جاتا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔