ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کورونا پازیٹیو

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (Karnataka's CM BS Yediyurappa) کورونا پازیٹیو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ بی ایس یدی یورپا نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کورونا پازیٹیو
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کورونا پازیٹیو

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (Karnataka's CM BS Yediyurappa) کورونا پازیٹیو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ بی ایس یدی یورپا نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ یدی یورپا نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن ڈاکٹروں کے کہنے پر وہ احتیاطاً اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں اپنے دفتر میں آئے سبھی لوگوں سے اپنی صحت کا دھیان رکھنے اور سیلف کوارنٹائن ہونے کی بھی اپیل کی ہے۔


یدی یورپا نے ٹوئٹ کیا کہ میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہوں۔ ویسے میں ٹھیک ہوں، لیکن احتیاطاً اور ڈاکٹروں کے کہنے پر میں اسپتال میں داخل ہو رہا ہوں۔ میں حال میں میرے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے اپنی صحت کا دھیان رکھنے اور سیلف کوانٹائن ہونے کی گزارش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) اور تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت (Tamilnadu's Governor Banwari Lal Purohit) کورونا وائرس (Coronavirus Positive) سے متاثر پائے گئے ہیں۔




وہیں اترپردیش بی جے پی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ (Swatantra Dev Singh) کو بھی کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر میں آبائی رہائش گاہ میں رہ رہے ہیں۔ وہیں اترپردیش کی تکنیکی اور تعلیمی وزیر کمل رانی ورون کا لکھنو واقع سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (SGPGI) میں اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔ کانپور میں ان کا جسد خاکی شام میں کووڈ-19 پروٹوکول (Covid-19 Protocal) کے مطابق آخری رسم ادا کی گئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 03, 2020 01:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading