وزیر اعظم مودی کے روڈ شو میں سکیورٹی میں کوتاہی، خاتون نے کر ڈالا کچھ ایسا کہ مچ گیا ہنگامہ

 یہاں ایک موبائل فون پی ایم مودی کی انتخابی مہم کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کی طرف پھینکا گیا۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی پر فون پھینکنے والے شخص کو ڈھونڈ  لیا ہے، لیکن۔۔۔

یہاں ایک موبائل فون پی ایم مودی کی انتخابی مہم کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کی طرف پھینکا گیا۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی پر فون پھینکنے والے شخص کو ڈھونڈ لیا ہے، لیکن۔۔۔

یہاں ایک موبائل فون پی ایم مودی کی انتخابی مہم کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کی طرف پھینکا گیا۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی پر فون پھینکنے والے شخص کو ڈھونڈ لیا ہے، لیکن۔۔۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka, India
  • Share this:
    میسور۔ کرناٹک کے میسور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو کے دوران سیکورٹی میں بڑی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک موبائل فون پی ایم مودی کی انتخابی مہم کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی کی طرف پھینکا گیا۔ دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی پر فون پھینکنے والے شخص کو ڈھونڈ  لیا ہے، لیکن اس کے پیچھے اس کی 'کوئی بری نیت' نہیں تھی۔

    پولیس کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک خاتون کارکن روڈ شو کے دوران ’جوش میں‘ اس کا فون ہاتھ سے نکل گیا۔ اس نے یہ کام کسی شرارت سے نہیں کیا۔ فون گاڑی کے بونٹ پر گرا۔ تاہم، وزیر اعظم نے اسے دیکھا اور اس کے ساتھ موجود اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے عہدیداروں کو اس چیز کی طرف اشارہ کیا۔

    'اتحاد چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، مودی اپنے راستے سے پیچھے نہیں ہٹنے والا'، وزیر اعظم نے اپوزیشن پر لگایا نشانہ

    ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) آلوک کمار نے بتایا، 'وزیراعظم ایس پی جی کی حفاظت میں تھے۔ خاتون (جس کا فون پی ایم کی گاڑی پر گرا تھا) وہ بی جے پی کی کارکن تھی۔ ایس پی جی کے جوانوں نے بعد میں اسے فون واپس کر دیا، "یہ جوش میں پھینکا گیا تھا اور خاتون کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا،" انہوں نے کہا، آلوک کمار نے اتوار کی شام کو بتایا کہ خاتون کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اسے کل (پیر) کی صبح اس کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔


    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم مودی، میسورو-کوڈاگو کے ایم پی پرتاپ سمہا اور سابق وزراء کے ایس ایشورپا اور ایس اے رامادوس کے ساتھ سڑک کے دونوں طرف جمع لوگوں کی بڑی تعداد کو ہاتھ لہرا رہے تھے۔

    اس دوران روڈ شو کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اور بی جے پی کے حامی وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف جمع تھے۔ پی ایم مودی خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی پر تھے۔ اس دوران لوگوں نے راستے میں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور حمایت میں بی جے پی کے جھنڈے لہرائے۔ اسی دوران پی ایم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ وزیر اعظم انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں بی جے پی کے لیے مہم چلانے کے لیے میدان میں ہیں، جس میں وہ کئی انتخابی ریلیاں اور روڈ شو کر رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: