کرناٹک وزیرعلی ریس: کانگریس ممبران اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ کے اعداد و شمار اعلی قیادت کو سونپے گئے، سدا رمیا زیادہ ایم ایل ایز کی پسند!
کرناٹک وزیرعلی ریس: کانگریس ممبران اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ کے اعداد و شمار اعلی قیادت کو سونپے گئے، سدا رمیا زیادہ ایم ایل ایز کی پسند! (twitter.com/rssurjewala)
Karnataka CM Race: کرناٹک کانگریس ممبران اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ کے اعداد و شمار کو مبصرین نے اعلی کمان کو سونپ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ووٹنگ میں سدارمیا کو زیادہ ممبران اسمبلی کی پسند بتایا گیا ہے ۔
نئی دہلی : کرناٹک کانگریس ممبران اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ کے اعداد و شمار کو مبصرین نے اعلی کمان کو سونپ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ووٹنگ میں سدارمیا کو زیادہ ممبران اسمبلی کی پسند بتایا گیا ہے ۔ کانگریس کے سینئر ذرائع نے نیوز18 انڈیا کو بتایا کہ کرناٹک کانگریس کے سبھی 135 ممبران اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ کو گنتی کے بعد پارٹی اعلی کمان کو سونپ دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبران اسمبلی نے سدا رمیا ، ڈی کے شیو کمار کے علاوہ کچھ اپنی پسند کے دیگر لیڈروں کا نام بھی لکھا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 135 میں سے کچھ ممبران اسمبلی نے وزیراعلی کے عہدہ کا فیصلہ اعلی کمان پر چھوڑ دیا ہے ۔ ذرائع نے نیوز18 انڈیا کو بتایا کہ مبصرین کی طرف سے 135 ممبران اسمبلی کو اپنی طرف سے کوئی بھی نام نہیں دیا گیا تھا۔ حالانکہ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ کس کو زیادہ وٹ ملا ، لیکن اشاروں سے صاف پتہ چلا کہ سدا رمیا کو زیادہ ممبران اسمبلی نے پسند کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کرناٹک کیلئے کانگریس کے مرکزی مبصر بن کر گئے لیڈروں نے وزیراعلی امیدوار پر ممبران اسمبلی کی رائے پر اپنی رپورٹ کو پارٹی صدر ملکا ارجن کھڑگے کو سونپ دی ہے ۔ کھڑگے حتمی فیصلہ لینے کیلئے یو پی اے صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے صلاح و مشورہ کریں گے ۔ امید ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کرناٹک کے اگلے وزیراعلی کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔
وہیں کرناٹک کے اے آئی سی سی انچارج رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ کانگریس پارٹی ۔ کروڑ کرناٹک کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر قائم رہے گی ۔ مبصرین نے اپنی تحریری رپورٹ کانگریس صدر کو سونپ دی ہے ۔ وہ رپورٹ پر غور کریں گے ۔ ریاستوں کے لیڈروں اور دیگر مرکزی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور غور کریں اور ایک مناسب فیصلہ لیا جائے گا ۔
وہیں کانگریس کے کرناٹک کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ میں ایک بات میں یقین کرتا ہوں کہ جرات والا ایک شکص اکثریت بناتا ہے ۔ میں نے اس کو ثابت کردیا ہے ۔ میں یہ انکشاف نہیں کرنا چاہتا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کیا کیا ہوا، میں مستقبل میں اس کا انکشاف کروں گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔