ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک: کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت، کہا- وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے نکلے ’کالے بکسے‘ کی جانچ ہو

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر سے مبینہ طور پر اتارے گئے ’کالے بکسے‘ کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔

  • Share this:

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر سے مبینہ طور پر اتارے گئے ’کالے بکسے‘ کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے وزیر اعظم مودی سے اس معاملہ پر صفائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کی جانچ کرنی چاہئے۔

کرناٹک میں ہفتہ کے روز وزیر اعظم مودی کی ریلی تھی۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر سے کالے رنگ کا بکسا اتارا گیا تھا۔ کانگریس نے اتوار کو پریس کانفرنس کر کے اس پر سوال اٹھائے ہیں اور الیکشن کمیشن سے اس کی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔

کرناٹک کانگریس نے اس کی شکایت پول پینل کے پاس پہلے ہی درج کرا دی ہے۔ شکایت میں انہوں نے کہا، ’’ ہم نے دیکھا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ہی تین اور ہیلی کاپٹر اترے تھے۔ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد وہاں سے ایک سیاہ رنگ کے بکسے کو باہر نکالا گیا اور اسے ایک پرائیویٹ  کار میں ڈال دیا گیا‘‘۔

First published: Apr 15, 2019 07:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading