Karnataka CM Race: سدا رمیا کے ساتھ زیادہ تر ممبران اسمبلی، جلد اعلان کئے جاسکتے ہیں کرناٹک کے وزیراعلی: ذرائع

سدا رمیا کے ساتھ زیادہ تر ممبران اسمبلی،جلد اعلان کئے جاسکتے ہیں کرناٹک کے وزیراعلی: ذرائع ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

سدا رمیا کے ساتھ زیادہ تر ممبران اسمبلی،جلد اعلان کئے جاسکتے ہیں کرناٹک کے وزیراعلی: ذرائع ۔ فائل فوٹو ۔ PTI

Karnataka CM Race: کانگریس سے وابستہ اعلیٰ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ زیادہ تر ایم ایل ایز سدارمیا کے حق میں ہیں اور ایسے میں جلد ہی انہیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    بنگلورو : کرناٹک میں اب تک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر یعنی اگلے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے غور و خوض کا عمل جاری ہے۔ یہاں کے نومنتخب ایم ایل ایز کی رائے جاننے کے بعد تینوں مبصرین نے پیر کو پارٹی صدر ملکاارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور ایسے میں سبھی کی نظریں پارٹی ہائی کمان پر ٹک گئی ہیں۔ کانگریس سے وابستہ اعلیٰ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ زیادہ تر ایم ایل ایز سدارمیا کے حق میں ہیں اور ایسے میں جلد ہی انہیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

    دراصل کانگریس صدر کھڑگے نے کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر کو منتخب کرنے کے لئے سینئر لیڈر سشیل کمار شندے، جتیندر سنگھ اور دیپک بابریہ کو بطور مبصر مقرر کیا تھا۔ تینوں مبصرین کو پارٹی کے نو منتخب ایم ایل ایز سے الگ الگ بات کرنی تھی ، تاکہ ان کی رائے معلوم کی جا سکے۔ یہ تینوں مبصرین نے پیر کی شام کھڑگے کی رہائش گاہ پہنچ کر اپنی رپورٹ سونپ دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کھڑگے فی الحال کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سرجے والا کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ ایسے میں اگلے 24 گھنٹوں میں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

    اس دوران سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا دن کے وقت دہلی پہنچ گئے اور کھڑگے سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار بھی پیر کو دہلی آنے والے تھے، لیکن انہوں نے پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: راجستھان: سچن پائلٹ نے پھر دکھائے باغیانہ تیور، گہلوت سرکار کے خلاف کیا یہ بڑا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: آرین خان کیس: سمیر وانکھیڑے نے گوساوی کے ساتھ مل کر رچی سازش، ایف آئی آر میں انکشاف



    ان دونوں لیڈروں کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا مضبوط دعویدار تصور کیا جارہا ہے۔ شیوکمار نے بنگلورو میں کہا کہ 135 نو منتخب کانگریس ایم ایل ایز ان کی طاقت ہیں۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایم ایل اے نہیں ہے۔ میں نے فیصلہ پارٹی ہائی کمان پر چھوڑ دیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: