ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ہندوستان کی فضائی طاقت کا مظاہرہ ، بنگلورو میں ایئرو انڈیا 2021 کا راجناتھ سنگھ نے کیا افتتاح

Aero India 2021 : مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ائیرو انڈیا شو 2021 کا افتتاح کیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کے تیار کردہ جنگی طیاروں کی بیرون ممالک میں مانگ بڑھ رہی ہے۔

  • Share this:
ہندوستان کی فضائی طاقت کا مظاہرہ ، بنگلورو میں ایئرو انڈیا 2021 کا راجناتھ سنگھ نے کیا افتتاح
ہندوستان کی فضائی طاقت کا مظاہرہ ، بنگلورو میں ایئرو انڈیا 2021 کا راجناتھ سنگھ نے کیا افتتاح

بنگلورو میں آج سے تین روزہ ایئرو شو کا آغاز ہوا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایئرو انڈیا 2021 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایئرو انڈیا نمائش ملک کی فضائی طاقت کا مظاہرہ پیش کرتی ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے پہلا ہائی بریڈ ایئرو شو ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے تیار کردہ جنگی طیارے خاص طور پر تیجس کی مانگ بیرونی ممالک میں بڑھ رہی ہے۔ فی الحال 83 تیجس طیاروں کی خریدی کیلئے آرڈر موصول ہوئے ہیں ، جو ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ ان میں 75 ایل سی اے تیجس، ایم کے اے ون اور 8 تربیتی طیارے شامل ہیں ۔ جلد ہی ان طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔


راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے مسئلہ کا سامنا کرتی ہوئی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کو کسی بھی طرح کی دہشت گردانہ سرگرمی سے دھچکا نہ پہنچے ، اس کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا دہل گئی ہے ۔ ملک میں تیار کی گئی دو ویکسین دنیا کے دیگر ممالک میں بھی لوگوں کی جان بچانے کا کام کر رہی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ریاست کرناٹک ٹیکنالوجی کے میدان میں سر فہرست ہے۔ سر ایم وشویشوریہ ، بسونا جیسی شخصیات سے ریاست کو ترغیب ملی ہے ۔ یہاں منعقد ہونے والا ایئرو شو کئی مواقع فراہم کرتا ہے۔


ہندوستان کے ساتھ بیرونی ممالک کے طیاروں کی نمائش ہوگی ۔
ہندوستان کے ساتھ بیرونی ممالک کے طیاروں کی نمائش ہوگی ۔


اس موقع پر وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ کورونا وبا کے درمیان ایئرو شو منعقد کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس نمائش کی کامیابی کیلئے تمام تر احتیاطی اور حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔ اس نمائش میں 540 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ، جن میں 77 بیرون ممالک کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں ہورہی مجموعی طیارہ سازی میں کرناٹک سب سے آگے ہے ۔ 65 فیصد طیارہ سازی کا کام  کرناٹک میں ہوتا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر بنگلورو کے قریب دیونہلی میں ائیرو اسپیس پارک تعمیر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں 2 عالمی ائیر پورٹ اور 5 ڈومیسٹک ائیر پورٹ موجود ہیں ۔ یدی یورپا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے آتم نربھر تصور پر کرناٹک گامزن ہے ۔ وزیر اعلی نے کورونا کے حالات میں بھی ایئرو شو منعقد کرنے پر محکمہ دفاع کا شکریہ ادا کیا ۔

ایئرو شو کے اطراف محکمہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔
ایئرو شو کے اطراف محکمہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔


بنگلورو کے یلہنکا میں منعقدہ تین روزہ ایئرو شو میں روزانہ 42 طیارے دن میں دو مرتبہ آسمان میں اپنے کرتب دکھائیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ بیرونی ممالک کے طیاروں کی نمائش ہوگی ۔ چند بیرونی ممالک کے سفارت کاروں  نے بھی اس عالمی نمائش میں حصہ لیا ہے ۔ ایئرو شو کے اطراف محکمہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔ یہاں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 03, 2021 01:32 PM IST