نہ سدا رمیا، نہ شیوکمار پر مہر، کانگریس ممبران اسمبلی نے ملکاارجن کھڑگے کو دیا وزیراعلی کا انتخاب کرنے کا اختیار
نہ سدا رمیا، نہ شیوکمار پر مہر، کانگریس ممبران اسمبلی نے ملکاارجن کھڑگے کو دیا وزیراعلی کا انتخاب کرنے کا اختیار
Karnataka Election Results 2023 : کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ایک سطری قرارداد پاس کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر ملکاارجن کھرگے کو لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر یعنی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا حق دیدیا گیا۔
نئی دہلی : کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ایک سطری قرارداد پاس کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر ملکاارجن کھرگے کو لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر یعنی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا حق دیدیا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور وزیر اعلیٰ عہدہ کے سب سے مضبوط امیدوار سدارامیا نے بنگلورو کے شانگری لا ہوٹل میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران ہوٹل کے باہر موجود سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے حامی اپنے اپنے لیڈروں کی حمایت میں نعرے لگاتے نظر آئے۔
اس سے پہلے کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے نے کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے لیڈر کو منتخب کرنے کے لئے سینئر لیڈر سشیل کمار شندے، جتیندر سنگھ اور دیپک بابریہ کو بطور مشاہد مقرر کیا تھا۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں ان تینوں نے نئے لیڈر کے انتخاب کے سلسلے میں قانون سازوں کی رائے معلوم کی۔ بتا دیں کہ کرناٹک میں انتخابی جیت کے بعد سدارمیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کی ریس میں سب سے آگے ہیں۔ کانگریس قیادت انہیں وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں ہے۔ صدر کے طور پر ڈی کے شیوکمار کی محنت اور ان کی انتظامی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں نائب وزیر اعلیٰ اور کئی اہم وزارتوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔
کانگریس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈی کے شیوکمار کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف ای ڈی کے مقدمات ہیں، جس کو لے کر بی جے پی مرکزی حکومت میں رہتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کرے گی، اس لئے وزیر اعلیٰ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ڈی کے شیوکمار سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں، لیکن وہ کوئی اور نائب وزیراعلی بننا نہیں چاہتے ہیں۔
بتادیں کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس فاتح بن کر ابھری ہے۔ اس کو 224 میں سے 135 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی نے 65 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ جے ڈی (ایس) نے 19 سیٹیں جیتی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔