کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھلیں، کانگریس کی جیت پر راہل گاندھی، کیا یہ اعلان
کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانین کھلیں، کانگریس کی جیت پر رول گاندھی، کیا یہ اعلان ۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔
Karnataka Assembly Election Result 2023 : کرناٹک میں کانگریس کی جیت کی تصویر صاف ہوتے ہی راہل گاندھی کانگریس دفتر پہنچے اور میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کرناٹک نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کانگریس لیڈروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ۔
نئی دہلی : کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شاندار جیت ملی ہے ۔ کرناٹک میں کانگریس کی جیت کی تصویر صاف ہوتے ہی راہل گاندھی کانگریس دفتر پہنچے اور میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کرناٹک نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کانگریس لیڈروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ۔ کانگریس کی جیت پر راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہوگیا اور اب سے محبت کی دکانیں کھل گئی ہیں ۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات 2013 میں کانگریس پارٹی کی شاندار جیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کاہ کہ میں وہاں کے عوام اور ہماری پارٹی کے سبھی لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس جیت کیلئے محنت کی ہے ۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کرناٹک کے الیکشن میں کانگریس کےساتھ غریب عوام کی طاقت تھی اور اس طاقت نے طاقت کو ہرادیا ہے ۔ یہی اب ہر ریاست میں ہوگا ۔ کانگریس کرناٹک میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی، غریبوں کے معاملات پر ہم الیکشن لڑے ، ہم نے نفرت سے یہ لڑائی نہیں لڑی، بلکہ پیار سے یہ لڑائی لڑی ۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کرناٹک کے عوام نے دکھایا ہے کہ محبت اس ملک کو اچھی لگتی ہے ۔ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہوا ہے اور محبت کی دکانیں کھل گئی ہیں ۔ سب سے پہلے یہ کرناٹک کے عوام کی جیت ہے ۔ اسی پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے بڑا اعلان بھی کیا ۔ کانگریس کے انتخابی وعدوں پر انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ وعدے کئے تھے، انہیں کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پورا کریں گے ۔
بتادیں کہ کانگریس کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے جاری کاوئنٹنگ میں 136 سیٹیں جیتتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ کرناٹک میں واضح اکثریت کیلئے 113 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کانگریس واضح اکثریت حاصل کرتی نظر آرہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔