عوام کی پرزور مخالفت کا اثر، کرناٹک حکومت نے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا

وزیر اعلی یدی یورپا نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے جرمانہ کی رقم میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ شہری علاقوں میں چہروں پر کپڑا یا ماسک نہ پہننے والوں پر 1000 روپئے کے بجائے اب 250 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 500 روپئے کے بجائے 100 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

  • Share this:
بنگلورو: کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے کرناٹک حکومت نے حال ہی میں کئی سخت اقدامات کئے ہیں۔ ان میں ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی ایک ہے۔ یکم اکتوبر 2020 سے شہری علاقوں میں ماسک کے نہ پہننے پر 1000 روپئے جبکہ دیہی علاقوں میں 500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جارہا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے پر عوام میں زبردست غصہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔ دوسری جانب اپوزیشن سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیموں نے بھی اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس پُر زور مخالفت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بھاری جرمانہ عائد کرنےکا اپنا فیصلہ اب واپس لے لیا ہے۔

وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئےجرمانہ کی رقم میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ شہری علاقوں میں چہروں پر کپڑا یا ماسک نہ پہننے والوں پر 1000 روپئے کے بجائے اب 250 روپئےجرمانہ عائد کیا جائےگا۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 500 روپئےکے بجائے 100 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزیر اعلی یدی یورپا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ کورونا کی بیماری سے بچنے کیلئے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مرض کیلئے ابھی کوئی دوا تیار نہیں کی گئی ہے۔ لوگ ماسک، سماجی فاصلہ اور سنیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے اس بیماری سے محفوظ رہیں۔

وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئےجرمانہ کی رقم میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ شہری علاقوں میں چہروں پر کپڑا یا ماسک نہ پہننے والوں پر 1000 روپئے کے بجائے اب 250 روپئےجرمانہ عائد کیا جائےگا۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 500 روپئےکے بجائے 100 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومت کو سیاسی اور سماجی جماعتوں کی مخالفت کا سامنا

وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق جان اور زندگی دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے حکومت تمام تر کوششیں انجام دے رہی ہے۔ لہٰذا عوام حکومت سے تعاون کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر کورونا مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو حکومت نے جیسے ہی بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ لیا تب سے عوام میں بے چینی اور مخالفت دیکھنے کو مل رہی تھی۔ حکومت نے جرمانہ وصول کرنے کی ذمہ داری نہ صرف بلدیاتی اداروں اور سٹی کارپوریشن کو سونپی بلکہ محکمہ پولیس کے ذریعہ بھی جرمانہ وصول کرنے کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا۔ اس سے بنگلورو اور دیگر شہروں میں ڈر اورخوف کا ماحول دکھائی دینے لگا۔ بنگلورو میں کئی مقامات پر جرمانہ وصول کرنے والے مہانگر پالیکے کے مارشل، پولیس اہلکاروں سے عوام کی لفظی جھڑپ دیکھنے کو ملنے لگی۔ سماجی تنظیموں نے بھی اس مسئلے کے خلاف آواز اٹھائی۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نےکہا کہ کورونا کی بیماری سے احتیاط برتنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے، لیکن حکومت کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی بیماری کی وجہ سے عوام معاشی طور پر پریشان ہیں۔ ان حالات میں بھاری جرمانہ عائد کرنےکا قدم  عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس مسئلے پر کانگریس کے لیڈروں نے بنگلورو میں آج دوپہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا کی آڑ میں لوٹ کھسوٹ کررہی ہے۔ عوام کو پریشان کررہی ہے۔ بہرحال شدید مخالفت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بھاری جرمانہ عائد کرنےکےفیصلےکو آج سے واپس لیا ہے۔

دوسری جانب ریاست کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ روزانہ 10 ہزار کے قریب کورونا کے نئے کیس درج ہورہے ہیں۔
دوسری جانب ریاست کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ روزانہ 10 ہزار کے قریب کورونا کے نئے کیس درج ہورہے ہیں۔

صوبہ میں کورونا کا قہر جاری

دوسری جانب ریاست کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ روزانہ 10  ہزار کے قریب کورونا کے نئے کیس درج ہورہے ہیں جبکہ کورونا سے روزانہ ہر دن تقریباً 100 افراد کی موت ہو رہی ہے۔ ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے 7 اکتوبر 2020 کو جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں 10947 کورونا کے نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے اور 113 افراد کی کورونا سے موت رونما ہوئی ہے۔ بنگلورو میں سب سے زیادہ 5 ہزار کورونا کے کیس درج ہوئے ہیں اور 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ہند اور دیگر تنظیموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرگز غفلت نہ برتیں۔ کورونا کی بیماری سے بچنے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بتائے گئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published: