உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلورو: کرناٹک میں بی جے پی حکومت ٹیپو سلطان کو لیکر کرسکتی ہے یہ بڑا فیصلہ

    ٹیپو سلطان اور وزیراعلیٰ کے فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    ٹیپو سلطان اور وزیراعلیٰ کے فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    ریاستی حکومت اب ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پر غوروخوض کر رہی ہے

    • Share this:
      کرناٹک میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ نہ منائے جانے کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت اب ٹیپوسلطان کے باب کو نصاب سے ہٹانے پر غوروخوض کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرائمری اور مڈل تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے حال ہی میں اس تعلق سے محکمہ تعلیم سے ایک رپورٹ طلب کی ہے۔ قبل ازیں مدیکیری علاقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اَپَّاچو رنجن نے ٹیپو سلطا ن کے باب کو نصاب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد اس تعلق سے وزارت کی جانب سے غوروخوض کیا جا رہا ہے۔

      کرناٹک کے وزیراعلیٰ یدی یورپا ۔ فائل فوٹو

      تارخ نویسوں کے مطابق ٹیپوسلطان نے 19ویں صدی میں انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔حالانکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی رنجن نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ ٹیپو سلطان کی تاریخ کونصاب میں خوب مدح سرائی کی گئی جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔
      First published: