اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک حکومت نے کورونا کو لے جاری کی گائیڈلائنس، بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے ہوم کوارنٹائن لازمی

    کرناٹک حکومت کی کورونا گائیڈلائنس، بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے ہوم کوارنٹائن لازمی (علامتی تصویر)

    کرناٹک حکومت کی کورونا گائیڈلائنس، بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے ہوم کوارنٹائن لازمی (علامتی تصویر)

    محکمہ صحت نے کہا، اگر مسافروں میں بخار، کھانسی، نزلہ، جسم میں درد، سر درد، ذائقہ میں کمی، بو، دست اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں تو انہیں فوری طور پر خود کو آئیسولیٹ کر کے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangalore, India
    • Share this:
      کرناٹک حکومت نے ہفتہ کو زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنس جاری کی ہے۔ جاری کی گئی گائیڈلائنس میں حکومت نے کہا ہے کہ زیادہ رِسک والے ممالک سے آنے والوں کو سات دنوں کا ہوم کوارنٹائن لازمی ہوگا۔

      حکومت نے کوویڈ کے مریضوں اور ان کے رابطے میں آنے والے افراد پر نگرانی اور روک تھام کی کوشش کو بڑھانے کا فیصلہ لیا۔ حکومت نے چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے ممالک سے ان کے آنے کے ساتھ دنوں تک ہوم کوارنٹائن رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بین الاقوامی مسافروں کے لےی جاری کی گئی گائیڈلائنس میں کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ متاثرہ لوگوں کا علاج پروٹوکال کے مطابق کیا جائے گا۔

      اس کے علاوہ، ہر مسافر کو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ کو ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے پہلے نیگیٹیو کوویڈ رپورٹ ضروری ہوگی۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ اس تعلق سے ضروری مدد فراہم کرے۔ محکمہ نے کہا کہ بنگلورو شہری اضلاع، بنگلورو دیہی اور کولار کے اضلاع ہیلتھ آفیسر کو اگلے احکامات تک روٹیشن کی بنیاد پر یکم جنوری سے بنگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے ضلع سے پانچ ہیلتھ انفارمیشن آفیسرز کو تعینات کرنا ہے۔

      ضروری میڈیکل سہولیات مہیا کرائے گی حکومت

      گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ اگر چین، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور تھائی لینڈ ممالک سے آنے والے کسی بھی بین الاقوامی مسافر میں علامات پائی جاتی ہیں تو انہیں فوری طور پر الگ تھلگ کردیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چین میں معیشت بچانے کے لیے عہدیداروں کا نیا فرمان، کام پر لوٹیں کورونا متاثر افراد

      یہ بھی پڑھیں:
      کورونا نے بڑھائی فکر، چین سمیت ان 6ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے RT-PCRٹیسٹ کرانا لازمی

      محکمہ صحت نے کہا، اگر مسافروں میں بخار، کھانسی، نزلہ، جسم میں درد، سر درد، ذائقہ میں کمی، بو، دست اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں تو انہیں فوری طور پر خود کو آئیسولیٹ کر کے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ مقامی سرویلنس ہیلتھ ٹیم کو اطلاع دیں۔ مثبت رپورٹ آنے پر محکمہ صحت ضروری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ محکمہ انہیں سات دن تک نگرانی میں رکھے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: