کرناٹک سرکار کا بڑا فیصلہ، اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ہوگا ختم

کرناٹک سرکار کا بڑا فیصلہ، اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ہوگا ختم ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

کرناٹک سرکار کا بڑا فیصلہ، اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ہوگا ختم ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

کرناٹک سرکار نے جمعہ کو مذہبی اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے اور اس کو ریاست کی دو اہم کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka | Bangalore
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک سرکار نے جمعہ کو مذہبی اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن ختم کرنے اور اس کو ریاست کی دو اہم کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ۔ کرناٹک میں اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن اب برابر طور پر تقسیم کیا جائے گا اور ریاست کے ووکالیگا اور لنگایت کمیونٹی کے موجودہ ریزرویشن میں جوڑا جائے گا ۔

    ووکالیگا اور لنگایت کمیونٹی کیلئے پچھلے سال بیلگاوی اسمبلی سیشن کے دوران دو سی اور دی ڈی کی دو نئی ریزرویشن کٹیگریاں بنائی گئی تھیں ۔ کابینہ نے مذہبی اقلیتوں کو اقتصادی طور سے کمزور کٹیگری (ای ڈبیو ایس) کٹیگری کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کیا گیا ہے ۔

    وزیراعلی بسوراج بوممئی نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اقلیتوں کا ریزرویشن ختم کردیا جائے گا اور کسی شرط کی تبدیلی کے بغیر ای ڈبلیو ایس کٹیگری کے دس فیصد پول کے تحت لایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: The Vial: کیسے ہندوستان کی حصولیابی بنا کورونا ٹیکہ کاری پروگرام، کیا رہے چیلنجز، جانئے


    یہ بھی پڑھئے: وائناڈ ضمنی الیکشن میں فی الحال ویٹ اینڈ واچ، راہل گاندھی کے اگلے قدم پر نظر!



    بوممئی نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے چار فیصد ریزرویشن کو دو سی اور دو ڈی کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ووکالیگا اور دیگر کیلئے چار فیصد ریزرویشن بڑھ کر چھ فیصد ہوجائے گا جبکہ ویرشیو پنچم سالی اور دیگر (لنگایت) ، جنہیں پانچ فیصد ریزرویشن مل رہا تھا، انہیں اب سات فیصد ملے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: