اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک میں حجاب پر پابندی نہیں، صرف یونیفارم پہننے کا دیا حکم، سپریم کورٹ میں حکومت کا جواب

    کرناٹک کے اسکول-کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے معاملے سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔ (فائل فوٹو)

    کرناٹک کے اسکول-کالجوں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے معاملے سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے۔ (فائل فوٹو)

    Karnataka Hijab Row: کرناٹک حکومت نے ایک حکم جاری کرکے پری یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے خلاف کرناٹک ہائی کوٹ میں بھی عرضی داخل کی گئی تھی۔ چیف جسٹس کی صدارت والی ہائی کورٹ کی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام میں مسلم خواتین کے ذریعہ حجاب پہننے کو ضروری نہیں بتایا گیا ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Karnataka, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بینچ معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ بدھ کو بھی اس معاملے پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کرناٹک حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ریاست میں حجاب پہننے پر روک نہیں لگائی گئی ہے، بلکہ اسکول کالجوں میں صرف یونیفارم پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔

      واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر روک لگانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ ایسی 23 عرضیوں پر ایک ساتھ سماعت کر رہی ہے۔ ان میں سے کچھ رٹ عرضیاں بھی ہیں۔ حجاب تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بدھ کو ہوئی سماعت کے دوران کرناٹک حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالسٹرجنرل کے ایم نٹراج عدالت میں پیش ہوئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      اکھلیش یادو کو خوف- کہیں اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی سے برآمد نہ ہوجائے بم یا AK-47؟

      یہ بھی پڑھیں۔

      ممبئی بندرگاہ پر 1725 کروڑ روپئے کی 20 ٹن ہیروئن ضبط
       سماعت کے دوران کرناٹک حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے حجاب پر پابندی نہیں لگائی ہے۔ اے ایس جی کے ایم نٹراج نے کہا، ’ریاست (حکومت) نے حجاب پہننے پر روک نہیں لگائی ہے۔ صرف یونیفارم پہننے کا حکم دیا ہے، جس کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نہ تو کسی بھی طرح کی مذہبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی ہے اور نہ ہی اس پر پابندی عائد کرتی ہے‘۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر روک لگانے کے خلاف کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جن کی ایک ساتھ سماعت کی جارہی ہے۔


      کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ

      دراصل، کرناٹک حکومت نے پری یونیورسٹی اور کالجوں میں حجاب پہننے پر روک لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتوراج اوستھی کی صدارت والی مکمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔ بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام میں خواتین کے ذریعہ حجاب پہننے کو ضروری نہیں بتایا گیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا مشورہ یا حکم دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: