کرناٹک حجاب تنازع : سپریم کورٹ کرناٹک حجاب تنازعہ کیس پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں دے پائی ہے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے دونوں ججوں کی رائے مختلف تھی۔ جس کے بعد معاملہ بڑی بنچ کو سونپ دیا گیا ہے۔ اب حجاب کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس گپتا نے کہا کہ ہمارے مختلف خیالات کی وجہ سے ہم معاملہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ بڑی بنچ تشکیل دے سکیں۔ جب انہوں نے اس درخواست کے خلاف اپنا فیصلہ دیا، جسٹس دھولیا کی رائے مختلف تھی۔
آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی 10 دن تک سماعت کی۔ جس کے بعد 22 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ تب سے حجاب کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔
ہائی کورٹ نے کیا دیا تھا فیصلہ ؟
کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کے معاملے میں 11 دن کی طویل سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اسلام میں حجاب لازمی نہیں ہے۔ یہ اسلامی روایت کا حصہ نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یونیفارم پہننا لازمی قرار دینا ٹھیک ہے۔ طلبا اس سے انکار نہیں کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ یہی نہیں عدالت نے حکومت کو احکامات جاری کرنے کا حق بھی دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت کو مینڈیٹ جاری کرنے کا حق ہے۔
ہندو لڑکیوں کے بعد اب سندھ میں لڑکوں کو بھی زبردستی بنایا جا رہا ہے مسلمان
عامر خان اور کیارا اڈوانی کے اشتہار پر مچا ہنگامہ، وزیر داخلہ نروتم مشرا نے دی نصیحتدراصل کرناٹک حکومت نے پری یونیورسٹی اور کالجوں میں حجاب پہننے پر روک لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ریتوراج اوستھی کی صدارت والی مکمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی تھی۔ بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام میں خواتین کے ذریعہ حجاب پہننے کو ضروری نہیں بتایا گیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا مشورہ یا حکم دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔