ایس آئی ٹی کی 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کانگریس رکن اسمبلی روشن بیگ رہا

آئی ایم اے گھپلہ کی تفتیش کررہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کرناٹک کے کانگریس کے رکن اسمبلی روشن بیگ کو حراست میں لیکر 12گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد منگل کو رہا کردیا۔

Jul 16, 2019 04:40 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 05:18 PM IST
ایس آئی ٹی کی 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کانگریس رکن اسمبلی روشن بیگ رہا

آئی ایم اے گھپلہ کی تفتیش کررہی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کرناٹک کے کانگریس کے رکن اسمبلی روشن بیگ کو حراست میں لیکر 12گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد منگل کو رہا کردیا۔

کانگریس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر روشن بیگ کو پیر کو ایس آئی ٹی نے کیمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ خصوصی طیارہ سے ممبئی جارہے تھے۔ ایس آئی ٹی نے انہیں اس معاملہ میں 19جولائی کو بیان دراج کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ایس آئی ٹی دفتر سے باہر آنے کے بعد  بیگ نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ انہیں 15جولائی کو ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو نوٹس ملا تھا لیکن صحت اسباب سے میں نے 25جولائی تک کا وقت مانگا تھا۔ انہوں نے ان کی درخواست ٹھکراتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ مجھے اس سلسلہ میں کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ میں کہیں بھی جاسکتا ہوں۔ میرا بنگلور چھوڑ کر باہر جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایس آئی ٹی کا مجھے حراست میں لینا سیاسی سازش ہے۔

Loading...

Loading...