Bengaluru : انڈیگو کے دو طیارے ہوا میں ٹکرانے سے بچے، جانئے کیا تھی لاپروائی اور کیسے ٹلا حادثہ
Bengaluru : انڈیگو کے دو طیارے ہوا میں ٹکرانے سے بچے، جانئے کیا تھی لاپروائی اور کیسے ٹلا حادثہ
Bangalore airport and Indigo Flights: ڈی جی سی اے کے چیف ارون کمار نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں ۔ ڈی جی سی اے کے افسران کے مطابق اس واقعہ کو کسی بھی لاگ بک میں درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایئرپورٹ اتھاریٹی سے اس معاملہ کی رپورٹ کی گئی ۔
نئی دہلی : بنگلورو میں انڈیگو کی دو فلائٹس ہوا میں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئی ۔ یہ واقعہ سات جنوری کا ہے ۔ بنگلورو ایئرپورٹ سے اڑان بھڑنے کے کچھ دیر بعد ہی یہ خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی تھی ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اس بات کا انکشاف کیا ۔ ڈی جی سی اے کے چیف ارون کمار نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے احکامات دئے گئے ہیں ۔ ڈی جی سی اے کے افسران کے مطابق اس واقعہ کو کسی بھی لاگ بک میں درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایئرپورٹ اتھاریٹی سے اس معاملہ کی رپورٹ کی گئی ۔
ڈی جی سی اے سربرہ ارون کمار نے کہا کہ بنگلورو ایئرپورٹ سے انڈیگو کی فلائٹ 6E 455 نے کولکاتہ اور 6E 246 نے بھونیشور کیلئے اڑا بھری تھی ۔ راحت کی بات ہے کہ رڈار کنٹرولر نے اس خامی کا پتہ لگایا لیا اور الرٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دونوں طیاروں کے پائلٹوں کو دیدی گئی ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہونے سے بچ گیا اور فلائٹس میں موجود مسافر و اسٹاف کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
ڈی سی جی اے نے اس معامہ میں ہوئی چوک کا پتہ لگانے کیلئے جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ ارون کمار نے کہا کہ اس لاپروائی کیلئے ذمہ دار لوگوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی جی سی اے کے دیگر افسر نے بتایا کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر اس دن نارتھ رنوے کا استعمال طیاروں کی روانگی کیلئے اور ساوتھ رنوے کا استعمال آمد کیلئے کیا جارہا تھا ، لیکن بعد میں شفٹ انچارج نے ساوتھ رنوے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ، لیکن ساوتھ ٹاور کے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی ۔
افسر نے کہا کہ اس وجہ سے دونوں فلائٹس کو ایک ہی رنوے سے ایک ہی وقت میں اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔ اس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ حالانکہ جیسے ہی طیارے ایک ہی سمت میں آگے بڑھے اور ان کے آپس میں ٹکرانے کی صورتحال پیدا ہوئی ، رڈار کنٹرولر کو جب اس کی بات بھنک لگی تو انہوں نے پائلٹوں کو الرٹ کیا اور یہ حادثہ ٹل گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔