اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک: برقع پہن کر انجینئرنگ کالج میں طلبہ نے بالی ووڈ گانے پر کیا ڈانس، چار معطل

    کرناٹک: برقع پہن کر انجینئرنگ کالج میں طلبہ نے بالی ووڈ گانے پر کیا ڈانس، چار معطل ۔ فائل فوٹو ۔

    کرناٹک: برقع پہن کر انجینئرنگ کالج میں طلبہ نے بالی ووڈ گانے پر کیا ڈانس، چار معطل ۔ فائل فوٹو ۔

    Karnataka News: منگلورو میں انجینئرنگ کالج کے چار طلبہ کو برقع پہن کر بالی ووڈ آئٹم گانے پر مبینہ طور پر ڈانس کرنے کو لے کر معطل کردیا گیا ہے ۔ ان طلبہ کے خلاف یہ کارروائی ان کی اس حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Karnataka | Bangalore
    • Share this:
      منگلورو (کرناٹک) : منگلورو میں انجینئرنگ کالج کے چار طلبہ کو برقع پہن کر بالی ووڈ آئٹم گانے پر مبینہ طور پر ڈانس کرنے کو لے کر معطل کردیا گیا ہے ۔ ان طلبہ کے خلاف یہ کارروائی ان کی اس حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کی گئی ہے ۔ یہاں سینٹ جوزیف انجینئرنگ کالج کے افسران نے بتایا کہ سوشل میڈیا یوزرس کے ذریعہ اس ڈانس کو فحش قرار دئے جانے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان طلبہ کے خلاف یہ کارروائی کی ہے ۔ کالج کے پرنسپل ریو ڈیسوزا نے بتایا کہ انتطامیہ نے مسلم کمیونٹی سے آنے والے ان طلبہ کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ ان کے مطابق کالج کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ نے داخلی جانچ کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔

      کالج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں جو ڈانس نظر آرہا ہے ، وہ آفیشیل پروگرام ختم ہوجانے کے بعد کیا گیا تھا ۔ کالج اور کمپلیکس کے اندر ایسی کسی بھی حرکت کی حمایت نہیں کرتا جو مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتا ہو ۔ یہ پروگرام بدھ شام کو طلبہ ایسوسی ایشن کے افتتاح کے دوران ہوا تھا ۔ پروگرام کے ختم ہوجانے کے بعد کالج کے کچھ طلبہ اسٹیج پر چڑھ گئے اور انہوں نے برقع پہن کر ڈانس کیا ۔

      یہ بھی پڑھئے : سائیکلونک طوفان 'مینڈوس' کو لے کر 3 ریاستوں میں ریڈ الرٹ، ہواکی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ


      یہ بھی پڑھئے: غیر مسلم طلبہ کو کیسے داخلہ دے رہے ہیں مدارس؟ این سی پی سی آر نے سرکار سے جانچ کیلئے کہا


      اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آگیا اور سوشل میڈیا پر یوزرس کے درمیان اس کو لے کر تیکھی بحث ہونے لگی ۔ کئی نے اس ویڈیو کلپ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس حرکت کو مسلم خواتین کے ذریعہ روایتی طور پر پہنے جانے والے لباس کا مذاق بتایا ہے ۔ اس ویڈیو میں برقع میں یہ طلبہ ہندی فلم کے گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔

      کالج نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آئے ویڈیو کلپ میں مسلم کمیونٹی کے ہی طلبہ کے ذریعہ کئے گئے ڈانس کا یہ حصہ ہے ۔ یہ طلبہ اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کے افتتاح کے دوران اسٹیج پر چلے گئے تھے ۔ یہ پروگرام کا حصہ نہیں تھا اور اس میں شامل طلبہ کو جانچ جاری رہنے تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے ۔

      کالج ایسی کسی سرگرمی کی حمایت یا اس کو معاف نہیں کرتا، جس سے کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچے اور کالج کمپلیکس میں اس سلسلہ میں لاگو سخت ہدایات کو بھی سبھی جانتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: