وزیراعظم مودی کا بنگلورو میں شاندار روڈ شو، بڑی تعداد میں امنڈے لوگ، دیکھئے ویڈیو
وزیراعظم مودی کا بنگلورو میں شاندار روڈ شو، بڑی تعداد میں امنڈے لوگ، دیکھئے ویڈیو
PM Narendra Modi Mega Roadshow: وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو انتخابی ریاست کرناٹک کے شمالی بنگلورو حلقہ میں ایک روڈ شو کیا ، جس میں کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔
بنگلورو: وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو انتخابی ریاست کرناٹک کے شمالی بنگلورو حلقہ میں ایک روڈ شو کیا ، جس میں کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔ وزیراعظم مودی ریاست میں اپنی تیسری ریلی کو خطاب کرنے کے بعد شام تقریبا پانچ بجے بیلگاوی ضلع کے کڈاچی سے یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے خاص طور سے ڈیزائن کی گئی گاڑی میں سوار ہوکر روڈ شو میں حصہ لیا ۔
روڈ شو کے دوران بھگوا ٹوپی پہنے وزیراعظم مودی کے ساتھ شمالی بنگلورو کے ممبر پارلیمنٹ ڈی وی سدانند گوڑا اور بی جے پی لیڈر سی نارائن سوامی تھے۔ وزیراعظم مودی کی ایک جھلک پانے کیلئے سڑک کے دونوں کنارے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور پھولوں کی بارش کررہے تھے ۔
Thank you Bengaluru! I’m happy to see several first time voters coming to bless us. pic.twitter.com/ix1DW0R1oK
سڑکوں پر بی جے پی کے جھنڈے اور پوسٹر لگے ہوئے نظر آئے اور روڈ شو کے راستے میں فنکاروں کے ایک گروپ نے مقبول ڈانس 'ڈولو کنیتا' پرفارم کیا ۔ تقریبا 5.3 کلو میٹر طویل روڈ شو مگدی روڈ، نائس روڈ جنکشن سے سمن ہلی سمیت شمالی بنگلورو کے مختلف مقامات سے ہوکر گزرا ۔
روڈ شو کی وجہ سے ٹریف جام لگ گیا ۔ پولیس نے لوگوں کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کرکے کہا تھا کہ وہ ان سڑکوں کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں، جہاں سے وزیراعظم مودی کا قافلہ گزرے گا ۔ روڈ شو کے راستے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔