کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر نے لکھا وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف خط
کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر نے لکھا وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف خط
کرناٹک حکومت میں کے ایس ایشورپا (KS Eshwarappa) نے وزیراعلیٰ یدی یورپا (CM BS Yediyurappa) پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔
بنگلورو: کرناٹک حکومت میں وزیر کے ایس ایشورپا (KS Eshwarappa) نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (CM BS Yediyurappa) کے خلاف بغاوت کردی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یدی یورپا پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔
ریاستی حکومت میں دیہی وزیر ایشورپا نے اپنے خط کی کاپی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کو بھی بھیجی ہیں۔ ایشورپا کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے محکمہ سے بغیر اجازت لئے 774 کروڑ روپئے الاٹ کردیا۔ اس پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس الاٹمنٹ میں متعصبانہ رویہ اپنایا ہے۔ آپریشن کمل معاملے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو جھٹکا
اس سے پہلے ‘آپریشن کمل‘ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے کردار کی جانچ کے لئے ہائی کورٹ نے بدھ کو منظوری دے دی۔ بی جے پی لیڈر پر الزام ہے کہ ریاست کی کانگریس - جے ڈی ایس اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے انہوں سے سازش کی۔ دراصل ایک آڈیو سامنے آیا تھا، جس میں یدی یورپا مبینہ طور پر ایک رکن اسمبلی کے بیٹے کو اس بات کے لئے راضی کرنے کی کوشش کر تے ہوئے سنے گئے کہ وہ اپنے والد سے استعفیٰ دلوائیں اور پھر پارٹی بدل لیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔