شیوموگا ایئرپورٹ افتتاح: وزیراعظم مودی نے کہا: اب 'ہوائی چپل' پہننے والا بھی کرے گا 'ہوائی سفر'
شیوموگا ایئرپورٹ افتتاح: وزیراعظم مودی نے کہا: اب 'ہوائی چپل' پہننے والا بھی کرے گا 'ہوائی سفر' ۔ تصویر: BJP4India
Karnataka News : ہندوستان میں فروغ پذیر ہوا بازی کی صنعت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہوائی چپل پہنے والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنا چاہئے اور میں یہ ممکن ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
شیوموگا (کرناٹک): ہندوستان میں فروغ پذیر ہوا بازی کی صنعت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہوائی چپل پہنے والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرنا چاہئے اور میں یہ ممکن ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ وزیراعظم مودی نے شیوموگا ہوائی اڈہ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان کو ہزاروں طیارے چاہئے ہوں گے ۔ جلد ہی ہندوستان میں بنے (میڈ ان انڈیا) پیسنجر طیارے دستیاب ہوں گے ۔
وزیراعظم مودی نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا 2014 سے پہلے اکثر منفی وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی تھی اور کانگریس حکومت کے دوران اس کو گھوٹالوں کیلئے جانا جاتا تھا ۔ ہوائی اڈے کا افتتاح کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قداور لیڈر اور چار مرتبہ وزیراعلی رہے بی ایس یدی یورپا کے 80 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ۔ یدی یورپا شیوموگا ضلع سے آتے ہیں ۔ شیوموگا ریلی میں لوگوں سے یدی یورپا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے موبائل کی فلیش لائٹ چالو کرنے کیلئے کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک نے ڈبل انجن سرکار کو بار بار موقع دینے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ یہ وزیراعظم مودی کا اس سال ریاست کا پانچواں دورہ ہے، جہاں مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔
نیا ہوائی اڈہ تقریبا 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ ہوائی اڈہ کے مسافر ٹرمنل بھون میں فی گھنٹہ 300 مسافر آجا سکتے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ ہوائی اڈہ سے شیوموگا اور دیگر پڑوسی علاقوں سے رابطہ اور رسائی میں بہتری آنے کی امید ہے ۔
وزیراعطم مودی نے کل 3600 کروڑ سے زیادہ کی لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، وزیراعلی بسوراج بوممئی اور یدی یورپا بھی موجود تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔