کرناٹک:نتائج آج، بی جے پی-کانگریس منصوبہ بندی میں مصروف، آزادامیدواورں سے رابطہ کی تیاری

کرناٹک:نتائج آج، بی جے پی-کانگریس منصوبہ بندی میں مصروف، آزادامیدواورں سے رابطہ کی تیاری

کرناٹک:نتائج آج، بی جے پی-کانگریس منصوبہ بندی میں مصروف، آزادامیدواورں سے رابطہ کی تیاری

ومئی نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ "جادوئی اعداد" کو پار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka, India
  • Share this:
    کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی آج ہونی ہے۔ اس سے پہلے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں نے اپنی اپنی منصوبہ بندی پرعمل کرنا اور آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے پر کام شروع کیا ہے۔ ووٹنگ کے بعد سامنے آئےمختلفایگزٹ پول اور انتخابی سروے میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا اشارہ ملنے کی وجہ سے دونوں پارٹیاں ممکنہ طور پر جیت درج کرنے والے آزاد امیدواروں کو اپنی طرف کرنا چاہتے ہیں۔

    پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا، پارٹی کی ریاستییونٹ کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق نائب وزیراعلیٰ جی کے۔ پرمیشورا اور دیگر قائدین کے درمیان گہری بات چیت ہوئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس قائدین نے نو منتخب ایم ایلایزکو متحد رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور واضح مینڈیٹ کی عدم موجودگی میں آزاد امیدواروں سے رجوع کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    73.19 فیصد ہوئی ووتنگ

    کرناٹک میں 224 ارکان والی اسمبلی کے لیے 10 مئی کو ہوئے انتخابات میں 73.19 فیصد کا ’ریکارڈ‘ ووٹ ڈالا گیا تھا۔ زیادہ تر ایگزٹ پول میں کانگریس بی جے پی سے تھوڑی سبقت ملنے کی پیش قیاسی ظاہر کی گئی ہے، جبکہ تریشونک اسمبلی کے بھی امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ کانگریس ارکان اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کے اندیشے سے جڑے سوال پر پرمیشور نے میڈیا سے کہا کہ، اس مرتبہ ہم محتاط رہیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    جموں و کشمیر میں سری نگر کے بازار جلد ہی میٹرو شہروں سے ملتے جلتے ہوں گے، اسمارٹ سٹی کی طرف نیا قدم

    یہ بھی پڑھیں:

    خطرناک ہوا سمندری طوفان 'موچا'، 3 دن کا ریڈ الرٹ، شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں کا انتباہ

    اس درمیان، بی جے پی کیمپ میں، وزیر اعلیبسواراجبومئی نے سابق وزیراعلیٰ بیایسیڈییورپا کیرہائش گاہ پر دیگر پارٹی رہنماؤں بشمول وزراء مروگیشنیرانی،بائراتھیبسواراج، پارٹی کے اراکین اسمبلی لہر سنگھ سیرویا اور اے ٹیراماسوامی سے بات چیت کی۔ بومئی نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ "جادوئی اعداد" کو پار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: