کرناٹک میں سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، چھ زخمی

کرناٹک میں ضلع وجے پورہ کے سندھگي تعلقہ میں چكاسنگي گاؤں کے نزدیک جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

Mar 22, 2019 03:21 PM IST | Updated on: Mar 22, 2019 03:21 PM IST
کرناٹک میں سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، چھ زخمی

علامتی تصویر

کرناٹک میں ضلع وجے پورہ کے سندھگي تعلقہ میں چكاسنگي گاؤں کے نزدیک جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ گوا کی سیر کرکے ضلع كلبرگی میں اپنے گاؤں چترپور واپس آ رہے تھے۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ساگر(25)، چاندباشا (26)، عظیم (26) عنبریش(28)، شکیرا کےکے (25) گرو(32) سری ناتھ (30) یونس (27) اور منگسب کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 218 پر اس وقت ہوا، جب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک کروزر گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش نکم جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...