உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں25اکتوبرسے پہلی تا پانچویں جماعت کےلیے اسکولوں کادوبارہ آغاز، ایس او پیز پرہوگاسختی سے عمل

    اس دوران کووڈ۔19 کے مناسب رویے اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ تاہم کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ فزیکل کلاسوں کے لیے والدین کی رضامندی کا خط لازمی ہے۔

    • Share this:
      کرناٹک کی ریاستی حکومت نے پیرکو کہا کہ کرناٹک میں پہلی تا پانچویں جماعت کے طلبا کے لیے 25 اکتوبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ اس دوران کووڈ۔19 کے مناسب رویے اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ تاہم کرناٹک حکومت نے کہا ہے کہ فزیکل کلاسوں کے لیے والدین کی رضامندی کا خط لازمی ہے۔

      اس سے قبل آج کرناٹک کے سی ایم بومائی نے کہا کہ پہلے ہی ماہرین کی کمیٹی نے رپورٹ دے دی ہے، ہم حکم جاری کریں گے۔ کب سے (کلاسز شروع کرنا ہے) اور ان تمام تفصیلات کے بارے میں چیف سکریٹری محکمہ تعلیم کے ساتھ میٹنگ کریں گے‘۔

      بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا تھا کہ ایک سے پانچویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کووڈ 19 کے کیسوں میں کمی کے ساتھ حکومت نے چھٹی سے آٹھویں کلاس کے طلبا کے لیے 6 ستمبر اور نویں سے بارہویں کے طلبا کے لیے 23 اگست سے اسکول کھولے تھے۔

      اس سے قبل پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ریاست کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر پہلی تا پانچویں کے طلبا کے لیے اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔

      انہوں نے کہا کہ اگر وہ 21 اکتوبر سے کہیں گے تو ہم شروع کریں گے ، اگر وہ ایک ہفتے بعد کہیں گے تو ہم ایک ہفتے بعد شروع کریں گے۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ حکومت ایک سے پانچ تک کلاسیں شروع کرنا چاہتی ہے، لیکن ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ابتدائی ایک ہفتے یا اس کے دوران نصف دن کی کلاسیں ہوں اور اس کے بعد مکمل دن کی کلاسیں ہوں‘۔

      تاہم وزیر نے کہا کہ ایل کے جی (لوئر کنڈرگارٹن) اور یوکے جی (اپر کنڈرگارٹن) کے بچوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

      دریں اثنا کرناٹک میں 326 تازہ کووڈ 19 کیسز اور 4 اموات ہوچکی ہیں، جس سے انفیکشن کی کل تعداد 29,83,459 اور ہلاکتوں کی تعداد 37941 ہوگئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: