کرناٹک: سابق وزیراعلی یدی یورپا کے گھر پر حملہ، بنجارہ برادری کا احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
کرناٹک: سابق وزیراعلی یدی یورپا کے گھر پر حملہ، بنجارہ برادری کا احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج (File Photo)
Karnataka News: کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے گھر کے باہر پیر کی دوپہر کو زبردست احتجاج اور پتھراؤ کی اطلاع ہے۔
بنگلورو : کرناٹک کے شیموگہ ضلع میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے گھر کے باہر پیر کی دوپہر کو زبردست احتجاج اور پتھراؤ کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجارہ برادری ریاستی حکومت کے شیڈول ٹرائب کمیونٹی کو اندرونی ریزرویشن دینے کے فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہی ہے۔
ریزرویشن کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں کا غصہ بھڑک اٹھا اور مشتعل افراد نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد پلیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بتادیں کہ اس فیصلے کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہروں کے مناظر میں پولیس کو لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا سہارا لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ بنجاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت جسٹس اے جے سداشیو کمیشن کی درج فہرست ذاتوں میں ذیلی ذاتوں کے لئے متناسب نمائندگی کی سفارش کرنے والی رپورٹ کو غیر سائنسی قرار دیتے ہوئے چھوڑ دے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ یہ رپورٹ درج فہرست ذات برادریوں کو تقسیم کرنے کے لئے مخصوص مفادات کی ایک چال ہے، جو ان سبھی سالوں سے پرامن طریقے سے رہ رہے تھے۔
بنجارہ برادری کا ماننا ہے کہ ریاستی حکومت کے اس قدم سے بنجاروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ یہ فیصلہ اے جے سداشیو کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا جو کانگریس-جنتا دل (سیکولر) نے 2005 میں ریاست میں ایس سی ریزرویشن کی ذیلی زمرہ بندی کیلئے قائم کیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔