உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Karnataka : لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی مروگا سوامی گرفتار، نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام

    Karnataka : لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی مروگا سوامی گرفتار، نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام

    Karnataka : لنگایت مٹھ کے سنت شیومورتی مروگا سوامی گرفتار، نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام

    Shivamurthy Sharanaru Arrested : کرناٹک میں چترگدا میں واقع مروگا مٹھ کے شیومورتی مروگا سوامی کو جنسی استحصال کے معاملہ میں پاکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangalore | Karnataka | Mysore
    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک میں چترگدا میں واقع مروگا مٹھ کے شیومورتی مروگا سوامی کو جنسی استحصال کے معاملہ میں پاکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ شیومورتی مروگا شرنرو کے خلاف میسور سٹی پولیس نے دو نابالغوں کی شکایت کی بنیاد پر پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ شکایت کے مطابق دو لڑکیوں (عمر 15 اور 16 سال) مٹھ کے اسکول میں پڑھتی تھیں۔ لگاتار ساڑھے تین سالوں تک ان کی آبروریزی کی گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیر وادی میں اس سال اب تک 36 غیرملکی دہشت گردوں سمیت 140 ملی ٹینٹس ہلاک


      متاثرہ 24 جولائی کو اسپتال سے بھاگ گئی تھیں اور 25 جولائی کو کاٹن پیٹ پولیس اسٹیشن میں ملیں ۔ 26 اگست کو نظر آباد پولیس اسٹیشن میں لنگایت مٹھ کےسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔ حالانکہ سوامی کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے ۔ اس کے پیچھے کسی اندرونی شخص کا ہی ہاتھ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ اس کیس میں کلین ہوکر نکلیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ننہے بیٹے کا ایئرہوسٹس ماں نے فلائٹ میں کیا کچھ ایسے خیرمقدم، دل کو چھو لے گا یہ VIDEO!


      اس سے پہلے چترگدا کی ایک مقامی عدالت نے مروگا مٹھ کے ذریعہ چلائے جارہے ایک ہائی اسکول کی لڑکیوں کے مبینہ جنسی استحصال معاملہ میں مٹھ کے چیف مہنت شیومورتی مروگا کی پیشگی ضمانت کی عرضی کی سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی ۔ مہنت نے پیر کو پیشگی ضمانت کیلئے عرضی داخل کی تھی ، مگر ان کے خلاف منگل کو SC/ST ایکٹ کے تحت اضافی الزامات بھی جوڑ دئے گئے۔

      ایک متاثرہ درج فہرست ذات سے ہے ۔ اب SC/ST ایکٹ کے تحت اضافی الزامات شامل کئے جانے کے پس منظر میں ضمانت عرضی پر اب پولیس کے اعتراضات بھی ضروری ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے اپنے اعتراضات درج کرانے کیلئے کل کا وقت مانگا ہے ۔

      بتادیں کہ شیومورتی لنگایت سماج کے سب سے اہم مٹھ کے مہنت ہیں ۔ کرناٹک کی سیاست میں لنگایت سماج کا ہمیشہ سے اثر رہا ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ لنگایت کی حمایت جس پارٹی کو مل جائے، ریاست میں اس کی سرکار یقینی ہے ، اس لئے خواہ بی جے پی ہو یا کانگریس دونوں ہی اس سماج کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کرناٹک کے کئی وزرائے اعلی اسی سماج سے آتے ہیں ۔ ان میں موجودہ وزیر اعلی بسوراج بومئی اور سابق وزیر اعلی یدی یورپا شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: