کرناٹک: سدارمیا وزیراعلیٰ تو شیوکمار ہوں گے ڈپٹی سی ایم، 20 مئی کو حلف برداری، کانگریس نے آج طلب کی CLP کی میٹنگ

کرناٹک: سدارمیا وزیراعلیٰ تو شیوکمار ہوں گے ڈپٹی سی ایم، 20 مئی کو حلف برداری، کانگریس نے آج طلب کی CLP کی میٹنگ

کرناٹک: سدارمیا وزیراعلیٰ تو شیوکمار ہوں گے ڈپٹی سی ایم، 20 مئی کو حلف برداری، کانگریس نے آج طلب کی CLP کی میٹنگ

اس سے پہلے کرناٹک کانگریس سربراہ ڈی کے شیوکمار نے سورجے والا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی تھی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد اس بات پر سبھی کی نظریں جمی ہوئی ہیں کہ ریاست کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ وہیں اب وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر تجسس تقریباً ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اب خبر سامنے آرہی ہے کہ سدارمیا کرناٹک کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے اور ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے کرناٹک حکومت کی تشکیل کے لیے عام اتفاق پر پہنچے ہیں۔ وہیں کانگریس لیجسلیچر (سی ایل پی) کی میٹنگ آج 18 مئی کی شام سات بجے بنگلورو میں طلب کی گئی ہے۔

    20 مئی کو ہوگی حلف برداری تقریب

    ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو بنگلورو میں ہوگی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے مرکزی مبصرین کو سی ایل پی میٹنگ کے انعقاد کے لیے بنگلور پہنچنے کو کہا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Hajj 2023: حج کمیٹی اور ایم پی حکومت نے عازمین حج کے مسائل کو حل کرنے میں کھڑے کئے ہاتھ، جانئے پورا معاملہ

    اس سے قبل بدھ کو کانگریس کے کرناٹک انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا تھا کہ کرناٹک کے اگلے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ آج یا کل کیا جائے گا اور 72 گھنٹوں کے اندر نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پنجاب: راج پورہ کے گوردوارے میں جوتے پہن کر داخل ہونے والے شخص کو کیاگیاگرفتار، کیاہےمعاملہ؟

    دن بھر جاری رہا میٹنگوں کا دور

    اس سے پہلے کرناٹک کانگریس سربراہ ڈی کے شیوکمار نے سورجے والا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی تھی اور شیوکمار نے اپنے بھائی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش کی قیام گاہ پر پارٹی کے لیڈروں اور حامیوں سے بھی بات چیت کی۔ کانگریس جنرل سکریٹری وینوگوپال اور کرناٹک کے پارٹی انچارج رندیپ سورجے والا اور پارٹی لیڈر ایم بی پاٹل بدھ کی شام پارٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے کی قیام گاہ پہنچے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: