کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ کو لے کر تجسس پیر کو مزید بڑھ گیا کیونکہ ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے صحت کی وجوہات کی بنا پر دارالحکومت دہلی کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ سی ایم کے عہدے کے لیے سدارمیا اور شیوکمار کا نام سامنے اانے کے بعد دونوں مرکزی قائدین کو بات چیت کے لیے مرکزی قیادت نے دہلی طلب کیا تھا۔
اس درمیان کرناٹک کے لیے کانگریس کے مرکزی آبزرور سشیل شندے پیر کی رات دہلی میں کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی قیام گاہ سے روانہ ہوئے۔ آبزرور نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کو لے کر کرناٹک کے ارکان اسمبلی کی رائے سے متعلقہ رپورٹ ملک ارجن کھرگے کو سونپ دی ہے۔ وہیں، پیر رات شیوکمار کے بھائی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے دہلی میں پارٹی صدر کھرگے کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور اس کے بعد صحافیوں سے کہا کہ پارٹی سربراہ منگل کو دہلی آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
اتوار کو کانگریس لیجسلیچر ٹیم (سی ایل پی) کی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کی پسند پر پارٹی ارکان اسمبلی کے ساتھ بات چیت کرنے والے تین مرکزی آبرور نے پارتی کے قومی صدر ملک ارجن کھرگے کو اطلاع دی اور اپنی رپورٹ سونپی۔ میٹنگ کے بعد کرناٹک کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) انچارج رندیپ سورجے والا نے کہا تھا کہ پارٹی جلد بازی میں نہیں ہے اور مناسب بات چیت کے بعد فیصلہ لے گی۔
سورجے والا نے کہا کہ مبصرین نے رپورٹ کانگریس صدر کو سونپی ہے۔ ہم سدارامیا اور شیوکمار سمیت تمام سینئر ریاستی لیڈروں سے مشاورت کریں گے اور پھر کانگریس صدر کی طرف سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔