اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک وقف فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلم خواتین کوعلاج کے لیے1لاکھ روپئے کی امداد،کیسے داخل کریں درخواست؟

    ویلفیئر بورڈ کے اسپیشل آفیسر عباس شریف Abbas Shareef نے نیوز 18 کو بتایا کہ بورڈ صحت سے متعلق بڑی بیماریوں میں مبتلا مسلم خواتین کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد فراہم کرے گا۔

    ویلفیئر بورڈ کے اسپیشل آفیسر عباس شریف Abbas Shareef نے نیوز 18 کو بتایا کہ بورڈ صحت سے متعلق بڑی بیماریوں میں مبتلا مسلم خواتین کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد فراہم کرے گا۔

    ویلفیئر بورڈ کے اسپیشل آفیسر عباس شریف Abbas Shareef نے نیوز 18 کو بتایا کہ بورڈ صحت سے متعلق بڑی بیماریوں میں مبتلا مسلم خواتین کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد فراہم کرے گا۔

    • Share this:
    یکم ستمبر 2021 سے کرناٹک اسٹیٹ وقف فاؤنڈیشن برائے خواتین کی ترقی (Karnataka State Wakf Foundation for Women Development) اقلیتی مسلم خواتین اور بچوں کے لیے طبی امدادی فنڈ کے لیے درخواست کا عمل شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    ویلفیئر بورڈ کے اسپیشل آفیسر عباس شریف Abbas Shareef نے نیوز 18 کو بتایا کہ بورڈ صحت سے متعلق بڑی بیماریوں میں مبتلا مسلم خواتین کو ایک لاکھ روپے تک مالی امداد فراہم کرے گا۔ اس کے لیے کرناٹک بی جے پی حکومت نے موجودہ مالی سال اس اسکیم کے لیے 1.74 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

    اہلیت کا معیار کیا ہے؟
    1) درخواستیں صرف مریض کے شوہر یا سرپرست کے ذریعہ جمع کروائی جائیں۔

    2) درخواست دہندہ ایک عورت ہونی چاہیے جو ریاست کرناٹک کی ڈومیسائل ہو۔

    3) دل ، گردے ، دماغ ، کینسر ، ٹی بی (سیزرین سی سیکشن کو چھوڑ کر) اور دیگر امراض جیسے خطرناک امراض میں مبتلا مریض بھی گرانٹ وصول کرنے کے اہل ہیں۔

    4) مستحقین کی سالانہ آمدنی 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔ یہ اسکیم سرکاری ملازمین پر لاگو نہیں ہے۔

    5) بعض غیرمعمولی صورتوں میں علاج کے بعد بلوں کے تصفیہ کے تین ماہ کے اندر مریض کو چیک کے ذریعے امداد دی جائے گی۔

    درخواست کیسے دیں؟

    1) تحصیلدار کے جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی کے ساتھ اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہسپتال / نرسنگ ہوم کے تخمینہ کے ساتھ درخواستیں مقررہ پروفارما میں جمع کرائی جائیں۔

    2) درج ذیل پتے پر (ذاتی طور پر) پیش کیا جائے۔

    To

    The Member Secretary

    Karnataka State Wakf Foundation for Women Development,

    Room No.215, 2nd Floor,

    Vikasa Soudha,Bangalore-560001

    مطلوبہ دستاویزات کیا ہیں؟
    1) تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ کی کاپی (1, 20,000 روپے سے کم)

    2) اہسپتال/ نرسنگ ہوم کے ذریعہ فراہم کردہ تخمینہ منظور شدہ ہوں۔

    3) بعض غیر معمولی معاملات میں مریض کو علاج کے بعد بل ادا کرنے کے تین ماہ کے اندر چیک کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔

    درخواست فارم کا نمونہ
    درخواست فارم کا نمونہ


    عباس شریف نے نیوز 18 کو بتایا کہ یہ اسکیم ان مریضوں پر لاگو نہیں ہوگی جو پڑوسی ریاستوں میں زیر علاج ہیں، یہ اسکیم صرف کرناٹک کے رہائشیوں کے لیے ہے جو کرناٹک کے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: