آئی ایم اے فراڈ کیس : منیجنگ ڈائریکٹرمحمد منصور خان نے جاری کیا ویڈیو ، کہا : 24 گھنٹوں میں لوٹ رہا ہوں وطن

محمد منصور خان نے کہاہے کہ بنگلورو پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔ وہ تمام معلومات شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Jul 15, 2019 08:42 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 08:42 PM IST
آئی ایم اے فراڈ کیس : منیجنگ ڈائریکٹرمحمد منصور خان نے جاری کیا ویڈیو ، کہا : 24 گھنٹوں میں لوٹ رہا ہوں وطن

آئی ایم اے فراڈ کیس : منیجنگ ڈائریکٹرمحمد منصور خان نے جاری کیا ویڈیو ، کہا : 24 گھنٹوں میں لوٹ رہا ہوں وطن

کئی ہزارافراد کوکروڑوں روپے کا چونا لگا کرفرارہونے والے آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان نے ایک اور ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں محمد منصور خان نے کہاہے کہ وہ 24 گھنٹہ کے اندر وطن واپس آرہے ہیں ۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کررہے ادارے اور عدالت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔

محمد منصور خان نے کہاہے کہ بنگلورو پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔ وہ تمام معلومات شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ محمد منصور نے کہاکہ انہوں نے ایک فہرست بھی تیار کی ہے  کہ کس کس نے ان سے پیسہ لیا ہے اور کس کس نے ان سے رشوت لی ۔ تمام تر جانکاریاں فراہم کرائیں گے۔ واضح رہے کہ محمد منصور خان کا یہ دوسرا ویڈیو ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اس سلسلہ میں بنگلورو کے ایک معروف عالم دین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ معاملے کی جانچ کررہی ہے ایس آئی ٹی نے مولانا حنیف افسر عزیزی کو گرفتار کیا تھا ۔ مولانا حنیف افسر عزیزی مسجد بیوپاریاں کے خطیب وامام ہیں ۔ ایس آئی ٹی  کے مطابق سال 2017 میں مولانا حنیف افسر عزیزی کو آئی ایم اے کمپنی سے تقریبا تین کروڑروپئے کی مالیت کا ایک گھر تحفہ میں ملا تھا ۔ بنگلورو کے ایچ بی آر لے آؤٹ میں یہ مکان موجود ہے۔

Loading...