ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

19 جنوری 1990 کی سیاہ رات کودفن کردی گئی تھی کشمیر کی شناخت : وزیر اعظم ، سیاسی لیڈروں کی گرفتاری پر کہی یہ بات

وزیراعظم مودی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصہ کے حالات بگڑنے نہیں دیئے جائیں گے، خواہ وہ جموں وکشمیر ہو یا شمال مشرق کی ریاستیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2020 05:26 PM IST
  • Share this:
19 جنوری 1990 کی سیاہ رات کودفن کردی گئی تھی کشمیر کی شناخت : وزیر اعظم ، سیاسی لیڈروں کی گرفتاری پر کہی یہ بات
لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی خطاب کرتے ہوئے ۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے کچھ بڑے لیڈروں کی گرفتاری کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت ملک کے کسی بھی حصہ کے حالات بگڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے کہا کہ کشمیر میں جن کو صرف زمین پر نظر آتی ہے، وہ ان کی بیمار ذہنیت کی علامت ہے ۔ کشمیر ( Kashmir ) ہندستان کا تاج ہے ، مگر کشمیر کی پہچان بم ، بندوق اور علاحدگی پسندی کی بنا دی گئی تھی ۔ 19جنوری 1990 (جس دن لاکھوں ہندووں کو وادی کشمیر سے بھاگنا پڑا تھا ) کی کالی رات کو کچھ لوگوں نے کشمیر کی پہچان کو دفنا دیا تھا۔ کشمیر کی پہچان صوفی روایت اور مذہبی ہم آہنگی کی ہے۔


انہوں نے پپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی ( Mehbooba Mufti ) ، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ ( Omar Abdullah) اور فاروق عبد اللہ کے ماضی میں دیئے گئے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ذہنیت قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے بیانات سے صاف ہے کہ انہیں کشمیر کے عوام پر اعتماد نہیں تھا۔ انہوں کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کشمیر کے عوام پر بھروسہ نہیں ہے۔ ہم نے کشمیر کے عوام پر بھروسہ کیا اور آرٹیکل 370 ہٹایا۔ اب جموں وکشمیر میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔


وزیراعظم مودی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصہ کے حالات بگڑنے نہیں دیئے جائیں گے، خواہ وہ جموں وکشمیر ہو یا شمال مشرق کی ریاستیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جموں کشمیر کی ترقی کے لئے وقف ہے۔ لداخ کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر سے الگ کر کے مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنائے گئے لداخ کو کاربن سے مبرا بنانا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سکم نے آرگینک ریاست کے طورپر اپنی شناخت بنائی ہے ۔ لداخ کی سرحد سے ملحق پڑوسی ملک کے بھوٹان کی شناخت دنیا میں کاربن سے مبرا ریاست کے طورپر بنی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ لداخ بھی کاربن سے مبرا بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ لداخ جائیں گے تو اس سمت میں روڈمیپ بنانے کا کام کریں گے۔
First published: Feb 06, 2020 05:26 PM IST