Kashmir Target Killing:آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار کا سوال’کشمیری ہندووں کے قتل پرکیوں خاموش ہے اپوزیشن؟
Kashmir Target Killing: کشمیری ہندوؤں میں بڈگام میں راہول بھٹ کے قتل کے بعد غصہ اور ناراضگی ہے۔ کشمیری ہندو حکومت سے اپنے لیے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان، آر ایس ایس کے کارکن اندریش کمار نے کشمیری ہندوؤں کے قتل پر اپوزیشن کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔
Kashmir Target Killing: کشمیری ہندوؤں میں بڈگام میں راہول بھٹ کے قتل کے بعد غصہ اور ناراضگی ہے۔ کشمیری ہندو حکومت سے اپنے لیے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان، آر ایس ایس کے کارکن اندریش کمار نے کشمیری ہندوؤں کے قتل پر اپوزیشن کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔
Kashmir Target Killing:نئی دہلی: کشمیر میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کے سینئر عہدیدار اندریش کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے تمام لیڈروں اور جماعتوں کو متحد ہو کر ان واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔ ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اور دیگر مذہبی جماعتیں کشمیری ہندوؤں کو مارنے والوں کو تحفظ دے رہی ہیں۔ جبکہ ان اپوزیشن جماعتوں کو ایسے واقعات کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ کشمیری ہندوؤں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کشمیر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ منتخب سرکاری ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو 6 جون تک محفوظ مقامات پر بھیج دیں۔ ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت کرے اپوزیشن: اندریش کمار
کشمیری ہندوؤں میں بڈگام میں راہول بھٹ کے قتل کے بعد غصہ اور ناراضگی ہے۔ کشمیری ہندو حکومت سے اپنے لیے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان، آر ایس ایس کے کارکن اندریش کمار نے کشمیری ہندوؤں کے قتل پر اپوزیشن کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کشمیری ہندوؤں کی لڑائی میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوؤں کا غصہ جائز ہے لیکن اس سے بڑی ناراضگی ان لوگوں کی ہے جو سیاسی جماعتوں کے خلاف سیکولرازم کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری ہندوؤں کو وادی میں بسانے میں مرکزی حکومت کو مدد کرنی چاہیے۔ میں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوؤں کا ساتھ دیں۔ جب تک کشمیر کو دہشت گردی سے آزاد نہیں کیا جاتا، اس ملک کے لوگ سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور پنڈتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔