جموں۔کشمیر: سوپور میں بچی سمیت 4 لوگوں کو دہشت گردوں نے ماری گولی

کشمیر زون پولیس کے مطابق سوپور کے ڈنگیر پورہ میں دہشت گردوں نے ایک بچی سمیت 4 لوگوں کو گولی مارکر زخمی کردیا۔

Sep 07, 2019 12:25 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 12:25 PM IST
جموں۔کشمیر: سوپور میں بچی سمیت 4 لوگوں کو دہشت گردوں نے ماری گولی

علامتی تصویر

جموں۔کشمیر سے دل دہلانے والی خبر آ رہی  ہے۔ کشمیر زون پولیس کے مطابق سوپور کے ڈنگیر پورہ میں دہشت گردوں نے ایک بچی سمیت 4 لوگوں کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ فی الحال ان سب کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

بتا دیں کہ جموں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان، کشمیر میں دہشت پھیلانے کی سازش کرنے میں مصروف نظر آرہا ہے۔ دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے پرمایوسی کا سامنا کرنے کے بعد اب پاکستان کو وادی کا امن راس نہیں آرہا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق اس مہینے کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ سے پہلے پاکستان جموں وکشمیر کی جانب عالمی برادری کا دھیان متوجہ کرنے کیلئے بین الاقوامی سرحد اورلائن آف کنٹرول پر تشدد بڑھانے کی ناپاک سازش کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

Loading...

Loading...