جموں وکشمیراورپاکستان ہمیشہ ہندوستان کا حصہ ہے اور رہے گا : امام محمد توحیدی نے پاکستان کودکھایا آئینہ

جموں وکشمیر میں حکومت ہند کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران امریکہ میں مقیم آسٹریلیائی اسلامی اسکالر نے یہ کہہ کرپاکستان کو چونکا دیا ہے کہ کشمیر کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بن سکے گا۔

Aug 14, 2019 02:23 PM IST | Updated on: Aug 14, 2019 02:23 PM IST
جموں وکشمیراورپاکستان ہمیشہ ہندوستان کا حصہ ہے اور رہے گا : امام محمد توحیدی نے پاکستان کودکھایا آئینہ

امام محمد توحیدی-(تصویر:ٹویٹر)۔

جموں وکشمیر میں حکومت ہند کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران امریکہ میں مقیم آسٹریلیائی اسلامی اسکالر نے یہ کہہ کرپاکستان کو چونکا دیا ہے کہ کشمیر کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بن سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کے بعد جس طرح سے پاکستان بوکھلاہٹ کا اظہار کررہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے۔

 

امام محمد توحیدی اصلاح پسند امام کے طور پرجانے جاتےہیں۔امام محمد توحیدی نے کہا کہ کشمیرکبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی پاکستان کا حصہ بنے گا۔ اتناہی نہیں انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر دونوں ہندوستان کا حصہ ہیں۔ اس امام نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاہے کہ مسلمانوں نے ہندومذہب کوچھوڑکراسلام قبول کیا۔ امام محمد توحیدی کا کہناہے کہ پاکستان کبھی بھی اس حقیقت کو نہیں بدل سکتے کہ پورا خطہ ہندو سرزمین کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف پاکستان سے بلکہ اسلام سے بھی قدیم ملک ہے۔ اس سلسلے میں دیانتداری سے کام لیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان کی گھبراہٹ مسلسل منظرعام پرآرہی ہے۔ پاکستان نے ایک بارپھراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی مانگ کی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی کے ذریعہ ، ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے لئے باضابطہ خط لکھا ہے۔ قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خط یواین ایس سی کے باقی ارکان کو بھی روانہ کیاجائیگا

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com