جموں وکشمیر: پٹن سے تعلق رکھنے والے آرین خان کا کارنامہ،آپ بھی رہ جائیں گے حیران۔ دیکھیں ویڈیو

آرین خان کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون فوٹو گرافی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی خرچ آیا ہے وہ ان کے والدین نے اٹھایا ہے ۔

Apr 22, 2019 05:15 PM IST | Updated on: Apr 22, 2019 06:50 PM IST
جموں وکشمیر:  پٹن سے تعلق رکھنے والے آرین خان کا کارنامہ،آپ بھی رہ جائیں گے حیران۔ دیکھیں ویڈیو

جموں کشمیرکے شیر آباد کھور پٹن سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم آرین خان نے ایک ڈرون تیار کیا ہے ۔ اس ڈرون کو تیار کرنے کے لئے انہوں نے لکڑی اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کا استعمال کیا ہے ۔ آرین خان کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون فوٹو گرافی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی خرچ آیا ہے وہ ان کے والدین نے اٹھایا ہے ۔

آرین خان کا کہنا ہے کہ وہ مزید ایجادات کرنے کا شوق رکھتے ہیں ۔ یہ ڈرون ہوا میں اڑتا ہے اور فوٹوگرافی بھی کرتا ہے ۔ آرین خان نے بغیر کسی استاد کے یہ کام سر انجام دیا۔آرین کی اس کامیابی پران کے رشتہ داروں اور دوستوں میں بھی خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔آرین کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈرون کے ذریعے آگ بجھانے کا کام لینے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس میں ایک پانی کا پمپ بھی لگائیں گے جس سے وہ کہیں پر بھی آگ بجھانے میں کام آ سکے ۔ آرین کے اس کارنامہ کی مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی ہے۔

Loading...

Loading...