کشیمری نوجوان تشدد دستبردار ہوتے ہوئے امن کے لئے حکومت کا تعاون کریں:کشن ریڈی

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کشمیری نوجوانوں کو امن کے قیام کے لئے آگے آنے کا مشورہ دیا۔

Jun 16, 2019 08:07 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 08:12 PM IST
کشیمری نوجوان تشدد دستبردار ہوتے ہوئے امن کے لئے حکومت کا تعاون کریں:کشن ریڈی

پدیاترا کے دوران لی گئی تصویر میں مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی دیکھئے جاسکتے ہیں۔(تصویر: فیس بک)۔

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کشمیری نوجوانوں کو امن کے قیام کے لئے آگے آنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کے خواہشمند ہیں جس کے ذریعہ وادی کشمیر میں پولیس پر پتھراؤاور پاکستان زندہ باد کانعرہ سننے میں نہ آئے۔ انہوں نے کشمیر کے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تشدد اور بندوق سے دستبردار ہوتے ہوئے امن کے قیام کے لئے نریندر مودی حکومت کا تعاون کریں۔ کشن ریڈی جو اپنے حلقہ سکندرآباد کے کاچی گوڑہ بلدی ڈیویژن کے راج محلہ وٹھل واڑی میں عوامی مسائل سے واقفیت کے لئے پدیاترا کررہے تھے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مہاتما گاندھی اور امبیڈکر کی سوچ کے مطابق کام کررہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تشدد‘ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے عوام کے مشکور ہیں جن کے ووٹوں کی وجہ سے آج وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلقہ کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ہر ہفتہ اور اتوار کو مختلف علاقوں میں پدیاترا کرتے ہوئے مقامی مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ کشن ریڈی نے حیدرآباد کے دومل گوڑہ میں بھی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے غریب عوام کے علاج کے لئے آیوش مان بھارت اسکیم کو متعارف کیا ہے۔انہوں نے پرائیویٹ اسپتالوں کو مشورہ دیا کہ وہ خدمت خلق کے تحت اپنی خدمات غریبوں تک پہنچائیں۔

Loading...

Loading...