Pandit Birju Maharaj: نہیں رہے کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج
کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج نہیں رہے۔(فائل فوٹو)
وہیں پنڈت برجو مہاراج کی موت پر گلوکار عدنان سامی نے بھی دُکھ ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’عظیم کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج جی کی موت کی اطلاع سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ ہم نے آرٹ کے شعبے میں ایک عظیم شخصیت کو کھودیا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیت سے کئی نسلوں کو واقف کروایا ہے۔ اُن کی روح کو سکون ملے۔‘
نئی دہلی: مقبول کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج (Pandit Birju Maharaj) کا اتوار کی دیر رات دیہانت ہوگیا ہے۔ انہوں نے 83 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اُن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پنڈت برجو مہاراج کا اصل نام برج موہن مشرا تھا۔ اُن کے پوتے سورانش مشرا نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اُن کی موت کی جانکاری دی۔ برجو مہاراج کو اُن کے شاگرد پیار سے پنڈت جی یا مہاراج جی بلاتے تھے۔ پدم وبھوشن سے سرفراز کتھک ڈانسر برجو مہاراج نے پچھلے سال دسمبر میں کہا تھا کہ اس فن کا مستقل روشن ہے، کیونکہ بھلے ہی کلاسیکل ڈانس سبھی کے سیکھنے کی چیز نہ ہو لیکن ایسے فنکاروں کی مناسب تعداد ہے جو اس روایت کو آگے لے جارہے ہیں۔
پنڈت برجو مہاراج کی پیدائش 4 فروری 1938 کو لکھنو میں ہوئی تھی۔ اُن کے پوتے سورانش مشرا نے فیس بک پر اُن کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’بہت ہی گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں بتانا پڑ رہا ہے کہ آج ہم نے اپنے خاندان کے سب سے عزیز رکن پنڈت برجو جی مہاراج کو کھو دیا ہے۔ 17 جنوری کو انہوں نے آخری سانس لی۔ اُن کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کریں۔‘
Extremely saddened by the news about the passing away of Legendary Kathak Dancer- Pandit Birju Maharaj ji.
We have lost an unparalleled institution in the field of the performing arts. He has influenced many generations through his genius.
May he rest in peace.🙏🖤#BirjuMaharajpic.twitter.com/YpJZEeuFjH
وہیں پنڈت برجو مہاراج کی موت پر گلوکار عدنان سامی نے بھی دُکھ ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’عظیم کتھک ڈانسر پنڈت برجو مہاراج جی کی موت کی اطلاع سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ ہم نے آرٹ کے شعبے میں ایک عظیم شخصیت کو کھودیا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیت سے کئی نسلوں کو واقف کروایا ہے۔ اُن کی روح کو سکون ملے۔‘
سنگر مالینی اوستھی نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’آج ہندوستانی موسیقی کی لہر تھم گئی۔ سُر خاموش ہوگئے۔ جذبات صفر ہوگئے۔ کتھک کے سرتاج پنڈت برجو مہاراج جی نہیں رہے۔ لکھنو کی دیوڑھی آج سنسان ہوگئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔