بچے کے رونے سے پریشان تھی ماں، فیوی کویک سے بند کر دیا منہ

عام طور پر بچوں کے رونے پر ماں انہیں خاموش کراتی ہے لیکن ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسی ماں کی کہانی جسے اپنے بچے کے رونے سے اس قدر پریشانی ہو گئی کہ اس نے معصوم کے منہ پر فیوی کویک ڈال دیا۔

Mar 24, 2019 02:34 PM IST | Updated on: Mar 24, 2019 02:46 PM IST
بچے کے رونے سے پریشان تھی ماں، فیوی کویک سے بند کر دیا منہ

عام طور پر بچوں کے رونے پر ماں انہیں خاموش کراتی ہے لیکن ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسی ماں کی کہانی جسے اپنے بچے کے رونے سے اس قدر پریشانی ہو گئی کہ اس نے معصوم کے منہ پر فیوی کویک ڈال دیا تاکہ بچے کا منہ کھل سکے اور نہ وہ روئے۔

دل دہلا دینے والا یہ معاملہ بہار کے کٹیہار ضلع کا ہے۔ معصوم بچے کو علاج کے لئے جب اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر بھی ماں کی اس حرکت کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔ متاثر بچہ کٹیہار کے کدوا تھانہ علاقہ کے سونولی گاوں کا ہے۔ حادثہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ خاتون اپنے بچے کے رونے سے کافی پریشان تھی۔ اس سے مزید پریشان ہو کر اس نے اکیلے میں اس حادثہ کو انجان دیا۔

Loading...

گھروالوں کو خاتون کی اس حرکت کی خبر ملی تو بچے کو علاج کے لئےمقامی اسپتال لے گئے جہاں سے بچے کو صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ صدر اسپتال میں زیر علاج بچے کے والد نے بتایا کہ صبح وہ کسی کو چھوڑنے کے لئے اسٹیشن گئے ہوئے تھے۔ وہاں سے جب گھر واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ بند ہے اور اندر سے کوئی آواز نہیں آرہی ہے۔ کافی کھکھٹانے کے بعد ان کی بیوی نے دروازہ کوکھولا اور گھر کے اندر داخل ہوتے ہی انہوں نے دیکھا کہ معصوم بچہ پلنگ پر خاموشی سے پڑا ہوا تھا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ پاس جاکر دیکھا تو اس کے منہ پر کچھ لگا ہوا تھا۔ پہلے تو گھروالوں نے منہ میں سرف لگا سمجھا جب اسے دھونے کے لئے گئے تو پانی سے نہیں چھوٹا۔ اس کے بعد جب بچے کے بارے میں بیوی سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ بچہ کافی رو رہا تھا، اسلئے میں نے اس کے منہ میں فیوی کیوک سے چپکا دیا۔ خاتون کی اس حرکت سے گھروالے اور پڑوسی  بھی حیرت میں ہیں۔ وہیں فی الحال بچے کی حالت اب بہتر ہے۔

 

Loading...