ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کٹیہار میں خطرناک سڑک حادثہ، اسکارپیو- ٹرک کی ٹکر میں سمستی پور کے 6 لوگوں کی موت

Katihar Road Accident: بہار کے کٹیہار ضلع میں خطرناک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ سڑک حادثہ کرسیلا تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 کے پاس ہوا۔ اس میں جہاں 6 لوگوں کی جان چلی گئی ہے، وہیں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

  • Share this:
کٹیہار میں خطرناک سڑک حادثہ، اسکارپیو- ٹرک کی ٹکر میں سمستی پور کے 6 لوگوں کی موت
کٹیہار میں خطرناک سڑک حادثہ، اسکارپیو- ٹرک کی ٹکر میں سمستی پور کے 6 لوگوں کی موت

کٹیہار: بہار کے کٹیہار ضلع میں خطرناک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ سڑک حادثہ کرسیلا تھانہ علاقہ کے این ایچ 31 کے پاس ہوا۔ اس میں جہاں 6 لوگوں کی جان چلی گئی ہے، وہیں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کرسیلا تھانہ علاقے کے این ایچ 31 کرسیلا پُل پر ہوئے اس حادثہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ سبھی مہلوک سمستی پور ضلع کے روسڑا کے رہنے والے تھے۔


سبھی ایک ہی گاڑی سے پھلوریا میں شادی کے لئے لڑکا دیکھنے آئے تھے۔ اسی دوران ٹرک اور اسکارپیو کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ اسکاریپو میں سوار 9 لوگوں میں سے 6 کی موت ہوگئی، جبکہ 3 لوگ سنگین طور پر زخمی ہیں۔ فی الحال زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور آگے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ سبھی زخمی اور مہلوک مہتو فیملی کے بتائے جا رہے ہیں۔


حادثہ کی وجہ بے قابو تیز رفتار بتائی جا رہی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ بھی جائے حادثہ پر پہنچا اور آگے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ حالانکہ اب تک انتظامی سطح پر اس کی وجہ صاف نہیں ہوسکی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے مسلسل این ایچ 31 پر بڑی سڑک حادثہ کو لے کر پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ معلوم ہو کہ اس سے پہلے کٹیہار میں ہی آٹو اور ٹرک کی ٹکر میں بینڈ پارٹی کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ حادثہ پوٹھیا تھانہ علاقے کے این ایچ 31 سمیلی خیرا بہیار کے سامنے ہوا تھا۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 23, 2021 08:58 AM IST