ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بریکنگ نیوز: کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر بنیں گے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ، حلف برداری تقریب کا اعلان جلد

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (Telangana Chief Minister K Chandrasekhar Rao) کے بیٹے کے ٹی راما راو (KT Rama Rao) جلد ہی اگلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ جمعہ کو ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور پارٹی کے سینئر لیڈر ٹی پدما راو گوڑ نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر بنیں گے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ، حلف برداری تقریب کا اعلان جلد
کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر بنیں گے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (Telangana Chief Minister K Chandrasekhar Rao) کے بیٹے کے ٹی راما راو (KT Rama Rao) جلد ہی اگلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ جمعہ کو ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور پارٹی کے سینئر لیڈر ٹی پدما راو گوڑ نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ نیوز 18 کے ساتھ ایکسکلوزیو بات چیت میں ٹی پدما راو گوڑ نے کہا، ’کے ٹی آر میں وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت ہے اور انہیں جلد ہی یہ ذمہ داری سونپی جائے گی’۔ حالانکہ اس دوران انہوں نے یقینی تاریخ بتانے سے انکار کردیا۔


مانا جا رہا ہے کہ کے ٹی آر 18 فروری کو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو تلنگانہ کابینہ میں ایک سینئر وزیر نے کہا تھا کہ ہاں، اگلے وزیر اعلیٰ کے ٹی آر ہیں۔ ان کی حلف برداری تقریب فروری میں ہوگی۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کے ٹی آر کی حلف برداری تقریب کے ساتھ تلنگانہ کابینہ میں کئی بڑی تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔


 کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر ابھی پارٹی میں نمبر دو کی پوزیشن پر ہیں اور انہیں پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کے ٹی آر کے سرسلا اسمبلی حلقہ میں جیت درج کرنے کے بعد وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں۔

کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر ابھی پارٹی میں نمبر دو کی پوزیشن پر ہیں اور انہیں پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کے ٹی آر کے سرسلا اسمبلی حلقہ میں جیت درج کرنے کے بعد وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں۔


پارٹی میں نمبر دو پر آتے ہیں کے ٹی آر

کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر ابھی پارٹی میں نمبر دو کی پوزیشن پر ہیں اور انہیں پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کے ٹی آر کے سرسلا اسمبلی حلقہ میں جیت درج کرنے کے بعد وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہ چکے ہیں۔ تلنگانہ کے مینڈک ضلع سے آنے والے ویلما طبقے سے تعلق رکھنے والے کے سی آر اپنی ڈرامائی سرگرمیوں سے اکثر جاننے والوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ چاہے وہ چندرا بابو نائیڈو کا ساتھ چھوڑ کر تلنگانہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا برتاو کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے نئی پارٹی کی تشکیل کرنا ہو۔

عوامی تقریبات سے دور ہیں کے سی آر

واضح رہے کہ 66 سال کے کے سی آر لاک ڈاون کے بعد سے ہی عوامی تقریبات سے دور ہیں۔ بیشتر مواقع پر وزیر اعلیٰ کے سی آر کی جگہ ان کے بیٹے کے ٹی آر ہی جاتے ہیں۔ کے ٹی آر ہی ریاست کے بیشتر معاملوں کو دیکھ رہے ہیں اور اہم فیصلے لے رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 22, 2021 08:55 PM IST