کیجریوال کا وزیر اعظم پر حملہ، دنیا کے سامنے گڑگڑانے سے کچھ نہیں ہوگا

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔

Sep 27, 2015 02:27 PM IST | Updated on: Sep 27, 2015 02:28 PM IST
کیجریوال کا وزیر اعظم پر حملہ، دنیا کے سامنے گڑگڑانے سے کچھ نہیں ہوگا

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ میک ان انڈیا کا مطلب صحت اور تعلیم میں بہتری ہے۔ لوگوں میں سرمایہ کاری کرو دنیا اپنے آپ پیچھے چلے گی۔

کیجریوال نے مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اگر ملک اچھا ہو جائے گا تو باقی سب اپنے آپ ہو جائے گا۔ اگر ہم اپنے لوگوں میں انویسٹ کریں گے اور ان کو بااختیار بنائیں گے میک ان انڈیا اپنے آپ ہو جائے گا۔

Loading...

کیجریوال نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں گھوم گھوم کر گڑگڑانے سے بہتر ہے ہم خود کے لوگوں کو ایسا بنائیں کہ دنیا ہمارے دروازے پر آ کے گڑگڑائے۔ عوام ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔

وہیں کیجریوال کے اس بیان پر بی جے پی لیڈر میناکشی لیکھی نے نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ کیجریوال پہلے دہلی کو دیکھیں، یہاں لوگ ڈینگو سے مر رہے ہیں۔ دلی کے باشندوں کو پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا ہے۔ پہلے کیجریوال بتائیں کہ انہوں نے دہلی کے لئے کیا کیا۔

 

 

Loading...