کیجریوال کا سی بی آئی پر پھر تیکھا حملہ ، کہا : فون پر ہی دے رہی ہے سمن

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر سی بی آئی پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ان کے دفتر کے ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر سمن بھیجا ہے۔ فون پر ہی ملازمین کو بلایا گیا ہے۔

Mar 08, 2016 11:05 AM IST | Updated on: Mar 08, 2016 11:05 AM IST
کیجریوال کا سی بی آئی پر پھر تیکھا حملہ ، کہا : فون پر ہی دے رہی ہے سمن

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر سی بی آئی پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ان کے دفتر کے ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر سمن بھیجا ہے۔ فون پر ہی ملازمین کو بلایا گیا ہے۔

کیجریوال نے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ۔ کیجریوال نے یہ بھی دعوی کیا کہ پہلے بھی ان کے وزراء کے ملازمین کو سی بی آئی بلا کر پوچھ گچھ کرتی رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کیجریوال کے دفتر میں چھاپہ مارنے پر کافی ہنگامہ مچا تھا۔ کیجریوال نے اس کے لیے وزیر اعظم مودی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کافی تلخ تبصرے کئے تھے۔

Loading...