ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، کورنا انفیکشن کو دیکھتے ہوئےدہلی کےاسکولوں میں اس تاریخ تک کی گئی گرمی کی چھٹیاں

دہلی حکومت (Delhi Government) کےحکم میں کہا گیا ہےکہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہےگا۔

  • Share this:
کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ، کورنا انفیکشن کو دیکھتے ہوئےدہلی کےاسکولوں میں اس تاریخ تک کی گئی گرمی کی چھٹیاں
کیجریوال حکومت اسکولوں میں تعطیلات سے متعلق بڑا فیصلہ۔

نئی دہلی: ملک میں نافذ لاک ڈاون (Lockdown) کے درمیان دہلی حکومت (Delhi Government) نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کیجریوال حکومت نے دہلی کے سبھی سرکاری اور سرکار سے منظورشدہ اسکولوں میں 11 مئی سے 30 جون تک گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کرنےکا حکم جاری کردیا ہے۔ دہلی حکومت کےحکم میں کہا گیا ہےکہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے غیر مستقل طور پر بند کردیا ہے اور لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہے گا۔ گزشتہ کچھ سالوں کی طرح اس سال بھی اسکولوں میں ہمیشہ کی طرح گرمیوں کی تعطیلات 11 مئی سے 30 جون تک رہےگا۔ لیکن، کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے بچوں کو کسی بھی طرح کی ایکٹیویٹی کے لئے اسکولوں میں نہ بلایا جائے۔ دہلی حکومت (Delhi Government) کےحکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہےگا۔


دہلی کے اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان


واضح رہےکہ کچھ دنوں سے اس بات کے آثار تھےکہ لاک ڈاون-3 کے دوران ہی دہلی میں گرمی چھٹی کا اعلان کردیا جائے گا۔ اس کو لےکر طلبا، سرپرست اور ٹیچرس سے لےکر اسکولوں میں بھی حالات صاف ہوتی نظر نہیں آرہی تھی۔ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے سوشل ڈیسٹنسنگ کا خصوصی دھیان رکھنےکے لئے ہی حکومت نے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ واضح رہےکہ دہلی حکومت نے گرمی کی چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی اس بات کے بھی حکم جاری کئے ہیں کہ ان تعطیلات کے دوران طلبا وطالبات اسکول نہ آئیں۔ کیونکہ، اکثر دیکھا جاتا ہےکہ چھٹیوں کے دوران بھی سرکاری اسکولوں یا پرائیویٹ اسکولوں میں بھی طلبا کی کچھ نہ کچھ سرگرمیاں اسکولوں میں چلتی رہتی ہیں۔ دہلی حکومت نے اس بات کا خصوصی خیال رکھا ہے کہ اس بار چھٹیوں میں طلبا اسکول نہ آئیں۔


دہلی حکومت کےحکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر
دہلی حکومت کےحکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ فائل تصویر


سوشل ڈیسٹنسنگ کو دھیان میں رکھ کرلیا فیصلہ

ملک میں کورونا وائرس کو لے کر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے حال ہی میں ایک گائڈ لائنس بھی جاری کیا تھا۔ اس گائڈ لائنس کے مطابق، لاک ڈاون کے دوران اور بعد میں بھی اس پر عمل کرنا سبھی اسکولوں کے لئے لازمی کردی گئی ہے۔ دہلی کے سبھی اسکولوں کو وقت سے پہلے بند کردینا بھی اسی قدم سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ مارچ ماہ سے ہی دہلی - این سی آر کے سبھی اسکول بند ہیں۔
First published: May 06, 2020 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading